سری نگر، جموں و کشمیر: امرناتھ غار میں بادل پھٹنے سے ہونے والی تباہی ابھی تھمنے بھی نہیں پائی ہے کہ اسی دوران جموں کے ڈوڈہ ضلع کے ٹھٹھری میں بادل پھٹنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اگرچہ اس میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے لیکن بتایا جا رہا ہے کہ بادل پھٹنے سے کئی گاڑیاں اور مکانات ملبے تلے دب گئے ہیں۔ Cloudburst Hits Thathri in J&K's Doda
یہ بھی پڑھیں:
- Cloudburst in Amarnath Cave: امرناتھ گپھا میں بادل پھٹنے سے پندرہ یاتری ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری
- Amarnath Tragedy: امرناتھ گُپھا میں بادل پھٹنے سے کئی یاتری لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
جموں و کشمیر کے ڈوڈا ایس ایس پی عبدالقیوم نے بتایا کہ آج صبح تقریباً 4 بجے ٹھٹھری ٹاؤن کے گنٹی جنگل میں بادل پھٹنے کی اطلاع ملی۔ کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کچھ گاڑیاں پھنس گئیں اور شاہراہ کچھ دیر کے لیے بلاک رہی تاہم اب اسے ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔