ممبئی: رضا اکیڈمی Raza Acadmy کے صدر سعید نوری نے کہا کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران کشمیری پنڈتوں سمیت 8 سے زائد Kashmiri Pandits افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ اس لیے رضا اکیڈمی اور ملک کے مسلمان ان مظلوم کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ہیں، ان کے غم میں شامل ہیں۔ سعید نوری نے کہا کہ ہم حکومت سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری پنڈتوں کے قیام کے سلسلہ میں حکومت سنجیدہ ہو اور ان کی حفاظت کرے اور جو لوگ ان پر ظلم کررہے ہیں، ان پر حکومت کا شکنجہ سخت ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ کشمیر گھاٹی میں ہونے والے حملوں کے بعد حالیہ حملوں میں ایک اسکول کی خاتون ٹیچر کو ہلاک کر دیا گیا جس کے بعد لوگ عسکریت پسندوں کے خلاف سڑکوں پر مظاہرے کرنے لگے۔ اسی دوران ایک بینک مینجر کو بھی مار دیا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 8 وارداتوں کے بعد وادی کے لوگ سہمے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں: Corona Cases in Maharashtra: مہاراشٹر میں کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ