ETV Bharat / state

سی ایم نتیش اور منجو کی محبت کی کہانی، بیوی کی یاد میں مجسمہ بنوا دیا - NITISH KUMAR LOVE STORY

نتیش کمار اور منجو کی داستان محبت کافی دلچسپ ہے۔ انہوں نے پٹنہ میں اپنی بیوی کی یاد میں مجسمہ بنوا دیا ہے۔

نتیش اور منجو کی محبت کی کہانی
نتیش اور منجو کی محبت کی کہانی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 11, 2025, 1:26 PM IST

پٹنہ: آج کل ہر طرف محبت کی کہانیوں کے چرچے عام ہیں۔ کہیں کوئی کسی اداکار کی لو اسٹوری بیان کر رہا ہے تو کوئی محبت کی تاریخی کہانیوں کو نئے انداز میں پیش کر رہا ہے۔ مگر ہم آپ کو کسی اسٹار یا تاریخی عشقیہ کردار کے بارے میں نہیں بلکہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور منجو دیوی کی محبت کی کہانی کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔

نتیش اور منجو کی ارینج میرج

نتیش کمار کی سیاسی زندگی ان کی محبت کی کہانی کی طرح دلچسپ ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ارینج میرج کی تھی۔ سیودا گاؤں کے کرشننندن سنہا اسکول کے ہیڈ ماسٹر تھے۔ ان کی بیٹی منجو سنہا پٹنہ مگدھ مہیلا کالج میں سماجیات کی طالبہ تھیں۔ تقدیر نتیش کمار اور منجو سنہا کو ایک ساتھ لے آئی اور ان کی شادی طے ہوگئی۔

ٹیچر بننے اور انجینئر سے شادی کرنے کا خواب

یہ اس وقت کی بات ہے جب منجو سنہا کالج میں پڑھتی تھیں۔ اس وقت وہ آگے چل کر ٹیچر بننے اور کسی انجینئر لڑکے سے شادی کرنے کا خواب دیکھا کرتی تھیں۔ خیر ان کے خواب کے برعکس ماں باپ نے ان کا رشتہ نتیش کمار سے طے کر دیا۔ شادی کے وقت نتیش نے ایسی صورت حال پیدا کر دی کہ ان کی شادی کی تقریب بھی انتہائی سادگی کے ساتھ انجام دینی پڑی۔ منجو سنہا اور نتیش کمار کی شادی 1973 میں ہوئی۔ نتیش کمار طالب علمی کے زمانے سے ہی سادگی پسند تھے اور وہ جہیز کے سخت مخالف تھے۔

نتیش کمار اپنی اہلیہ منجو کماری کے مجسمے پر گل پوشی کرتے ہوئے
نتیش کمار اپنی اہلیہ منجو کماری کے مجسمے پر گل پوشی کرتے ہوئے (File Photo : ETV Bharat)

نتیش کمار جہیز لینے پر ناراض

سابق قانون ساز کونسلر پریم کمار منی کا کہنا ہے کہ "ان دنوں شادی کے وقت جہیز کا رواج بہت زیادہ تھا۔ نتیش کمار کے والد وید جی نے منجو سنگھ کے والد سے 22000 روپے جہیز میں لیے تھے۔ جب نتیش کمار کو اس بات کا علم ہوا تو وہ بہت ناراض ہوئے اور اپنے والد کو رقم واپس کرنے کا پیغام بھیجا۔ جے پی تحریک سے ابھرنے والے نتیش کمار کو یہ پسند نہیں آیا کہ ان کی شادی میں جہیز کا لین دین ہو۔

منجو کی بھکاریوں کے لیے سرکاری اسکیم لانے کی خواہش

پریم کمار منی کہتے ہیں کہ جب نتیش کمار پہلی بار بہار میں حکومت میں آئے تو میں نتیش کمار کے ساتھ گڈ گورننس کا فارمولا بنا رہا تھا۔ مجھے اس دوران منجو سنہا کا فون آیا۔ انہوں نے مجھ سے کہا کہ پٹنہ میں بھکاریوں اور غریبوں کے لیے ایک منصوبہ بنائیں۔ پٹنہ میں بارش سے بچنے کے لیے پناہ گاہیں بنائیں۔ ان کوشش کا ہی نتیجہ ہے کہ راجدھانی پٹنہ میں بھکاری کم نظر آتے ہیں۔

نتیش کمار بیوی منجو کے ساتھ
نتیش کمار بیوی منجو کے ساتھ (File Photo : ETV Bharat)

جب منجو سنہا شدید بیمار پڑھیں

پریم کمار مانی اس دوران نتیش کمار کے قریبی دوست تھے اور ان کے تعلقات کو قریب سے سمجھتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک بار منجو سنہا بیمار ہو گئیں اور ان کے آپریشن کی نوبت آ گئی تو نتیش کمار نے ان کی اچھی دیکھ بھال کی۔ ہم بھی کئی بار ان کے ساتھ گئے۔ آپریشن کے بعد نتیش کمار اکثر انہیں سیر کے لیے لے جایا کرتے تھے۔

وزیراعلیٰ کی اہلیہ منجو پیدل اسکول جاتی تھیں

پریم کمار منی کا کہنا ہے کہ منجو سنہا بہت سادہ مزاج اور ایماندار تھیں بلکہ کئی معاملات میں وہ نتیش کمار سے زیادہ ایماندار تھیں۔ انہوں نے کبھی کوئی سرکاری سہولت استعمال نہیں کی۔ شوہر وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود وہ پیدل اسکول جاتی تھیں۔ منجو سنہا نے کبھی بھی وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے عہدے اور قد کا استعمال نہیں کیا۔ ان کی یہ ادا نتیش کمار کو بھی بہت پسند آئی۔

وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے
وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے (File Photo : ETV Bharat)

نتیش کمار کا پھوٹ پھوٹ کر رونا

سینئر صحافی ارون پانڈے کا کہنا ہے کہ نتیش کمار اپنی بیوی منجو سنہا سے بہت پیار کرتے تھے۔ جب 2007 میں ان کا انتقال ہوا تو وزیر اعلیٰ نتیش کمار پھوٹ پھوٹ کر رو رہے تھے۔ منجو سنہا سے نتیش کمار کی محبت اب بھی برقرار ہے۔ انہوں نے ان کی یاد میں دارالحکومت پٹنہ کے راجندر نگر میں ایک مجسمہ بنوایا ہے۔ نتیش کمار اپنی بیوی منجو کی ہر برسی اور سالگرہ پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'میں اسلام قبول کر رہا ہوں، بھارت واپس لوٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا'

رتن ٹاٹا اس اداکارہ سے بے پناہ محبت کرتے تھے مگر بھارت چین جنگ کی وجہ سے شادی نہ ہوسکی

ظہیر خان کی سالگرہ: دھماکہ خیز کریئر کے ساتھ ان کی محبت بھاری زندگی کے بارے میں جانیے

اظہارِ محبت پر منتخب اشعار: عشق ہے تو عشق کا اظہار ہونا چاہیے

امرتا پریتم جنہوں نے اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزارنے کی ہمت دکھائی

عشق کے عنوان پر خوبصورت اور منتخب اشعار - Urdu Shayari on Ishq

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.