ETV Bharat / entertainment

مفتی قوی اور راکھی ساونت کی شادی کی تاریخ پتہ چل گئی۔۔۔جانیے کب ہے نکاح؟ - MUFTI QAVI RAKHI SAWANT MARRIAGE

کچھ روز قبل مفتی قوی نے راکھی سے شادی کرنے کی بات کہی تھی اور اب انھوں نے نکاح کی تاریخ بھی بتا دی ہے۔

مفتی قوی اور راکھی ساونت کی شادی کی تاریخ پتا چل گئی
مفتی قوی اور راکھی ساونت کی شادی کی تاریخ پتا چل گئی (File Photo: Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2025, 10:53 AM IST

حیدرآباد: پاکستان میں مفتی قوی ایک جانا مانا نام ہیں۔ وہیں، بھارت میں اداکارہ راکھی ساونت بھی کسی نہ کسی طرح سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ نےگزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے مفتی قوی نے مشروط آمادگی کا اظہار کیا تھا۔ نفتی قوی کے آفر پر راکھی ساونت نے بھی مثبت ردعمل دیا تھا، اب مفتی قوی نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے راکھی ساونت سے شادی کی تاریخ بھی بتادی ہے۔

پاکستان کے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے مفتی قوی نے دعویٰ کر دیا کہ ان کا راکھی ساونت سے نکاح ہونے جارہا ہے۔

بس پھر کیا تھا نجی ٹی وی کی خاتون میزبان نے مفتی قوی سے استفسار کیا کہ وہ نکاح کی تاریخ بتادیں۔ جس کے بعد مفتی قوی نے بتایا کہ راکھی ساونت نے نکاح کے لیے 14 فروری کی تاریخ کہی ہے۔ اس موقع پر مفتی قوی نے میزبان کو بھی نکاح میں شرکت کی دعوت دی اور اس نکاح کی گواہ بننے کی پیشکش کی۔

واضح رہے، 14 فروری کو دنیا بھر میں ولینٹائن ڈے منایا جاتا ہے۔

مفتی قوی نے نجی ٹی وی کے پروگرام کی میزبانی کر رہی خاتون کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد راکھی ساونت کا لباس بالکل شریعت والا اور فطرت والا ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ، ممکن ہے کہ میرا لباس بھی تبدیل ہوجائے۔

یاد رہے چند روز قبل ایک پوڈکاسٹ میں مفتی قوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں گی تو وہ بھارتی اداکارہ سے شادی کے لیے تیار ہیں۔

مفتی قوی کا کہنا تھا کہ میری والدہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ جو بھی نکاح کرنا ہے ان سے پوچھ کر کرنا ہے اور کسی کو اپنے نکاح کی تعداد نہیں بتانا ہے۔

راکھی ساونت نے مفتی قوی کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش پر اپنے ردعمل ظاہر کیا تھا۔ انھوں نے کہا تھا، میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں، قوی صاحب آپ کے نام میں ہی قوی آتا ہے، میرے لیے کویتا لکھیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.