ETV Bharat / jammu-and-kashmir

راہی انسانیات فاؤنڈیشن نے ضلع پلوامہ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا - BLOOD DONATION CAMP IN PULWAMA

پلوامہ کے راتنی پورہ میں راہی انسانیات فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ خون کے عطیہ کیمپ میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

راہی انسانیات فاؤنڈیشن نے ضلع پلوامہ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا
راہی انسانیات فاؤنڈیشن نے ضلع پلوامہ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2025, 10:41 PM IST

پلوامہ : جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے راتنی پورہ علاقے میں راہی انسانیات فاؤنڈیشن کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کی ایک تعداد نے شرکت کی۔ وادی کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے خون کے عطیہ کیمپوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر کے اسپتالوں میں قیمتی خون کی دستیابی ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں قیمتی جانیں بچائی جاسکیں۔ضلع پلوامہ کے راتنی پورہ علاقے میں خون کے عطیہ کیمپ میں تقریباً 50 کے قریب نوجوانوں نے خون کا عطیہ کیا۔

راہی انسانیات فاؤنڈیشن نے ضلع پلوامہ میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا (Etv Bharat)

اس سلسلے میں جموں و کشمیر نیشنلسٹ پپلز فرنٹ کے سوتھ انچارج میر معشوق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاؤنڈیشن معاشرے کی بہتری کے لیے ہمہ وقت فرنٹ فٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاؤنڈیشن ضلع کے مختلف علاقوں میں مسلسل میڈیکل کیمپس، بلڈ ڈونیشن کیمپس کا انعقاد کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ وقت کی اہم ضرورت ہیں کیونکہ یہ ہنگامی حالات میں استعمال میں لایا جاتا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کسانوں نے معیاری کھاد کی فراہمی کےلئے اقدامات کرنے کا محکمہ باغبانی سے کیا مطالبہ - FARMERS DEMAND HORTICULTURE DEPT

وہی شاہد مقبول نے کہا کہ اس قسم کے کیمپ ہر جگہ پر منعقد ہونے چاہئیں اور فاؤنڈیشن اس طرح کے کیمپ لگاتار منعقد کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی ایسے کیمپ لگانے کے لئے کام کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.