قطر میں سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران نے وطن واپسی پر کیا کہا؟ - بھارتی بحریہ
🎬 Watch Now: Feature Video
Published : Feb 12, 2024, 8:37 PM IST
قطر میں سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ان 8 افسران میں سے 7 بھارت واپس بھی آچکے ہیں۔ بھارت لوٹنے پر افسران نے وزیراعظم کے ساتھ ساتھ قطر کے امیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تمام افسران اکتوبر 2022 سے قطر میں قید تھے۔ان پر مبینہ طور پر اسرائیل کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام تھا۔ مرکزی حکومت نے افسران کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایک سرکاری بیان میں کہا کہ حکومت ہند قطر میں زیر حراست آٹھ بھارتی شہریوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتی ہے۔