موہالی: سنیچر کی شام ایک کثیر المنزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے ملبے میں کم از کم پانچ افراد دبے ہوئے ہیں۔ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ایک جم خانہ تھا۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پاس کی عمارت میں کام چل رہا تھا، جس میں کھدائی ہو رہی تھی، جس کی وجہ سے یہ عمارت گر گئی ہے۔ موہالی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دیپک پاریک نے کہا کہ پولیس نے عمارت کے مالکان پرویندر سنگھ اور گگندیپ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
VIDEO | A six-storey building collapses in Mohali, Punjab. More details awaited.
— Press Trust of India (@PTI_News) December 21, 2024
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/hSSDlXBNPF
ابتدائی طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا تھا کہ اس کے اندر کتنے لوگ دبے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اس کے اندر تقریباً لوگ دبے ہوسکتے ہیں۔ جائے حادثہ کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس میں جے سی بی مشینیں موقع پر نظر آ رہی ہیں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ اردگرد کافی ہجوم جمع ہے۔
اس حادثے میں اب تک ایک خاتون کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ ہماچل پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک 20 سالہ خاتون کی ملبے سے نکالے جانے کے بعد موت ہو گئی۔ موقعے پر موجود ڈپٹی کمشنر ویراج ایس ٹڈکے نے بتایا کہ تھیوگ کی رہنے والی درشتی ورما کو ملبے سے نازک حالت میں نکالا گیا اور اسے سوہانا اسپتال لے جایا گیا۔ تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
ضلع انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس ٹیم (این ڈی آر ایف) کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ فائر بریگیڈ بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔