منگل سوتر پر پرینکا گاندھی کا پی ایم مودی کو جواب - mangalsutra remark - MANGALSUTRA REMARK
🎬 Watch Now: Feature Video
![ETV Bharat Urdu Team](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/authors/urdu-1716535541.jpeg)
Published : Apr 25, 2024, 4:30 PM IST
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے 'منگل سوتر' سے متعلق تبصرے کے لیے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرینکا نے کہا کہ میرے خاندان کی خواتین نے ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔ بنگلورو میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ "گزشتہ دو دنوں سے کہا جا رہا ہے کہ کانگریس آپ کا 'منگل سوتر' اور سونا چھیننا چاہتی ہے۔ ملک 70 سال سے آزاد ہے اور یہاں کانگریس کی 55 سال حکومت رہی ہے۔ کیا کسی نے آپ کا سونا یا 'منگل سوتر' چھینا ہے؟ پرینکا نے یہ بھی کہا کہ "جنگ کے دوران اندرا گاندھی نے اپنا سونا ملک کو دے دیا تھا اور میری ماں کا منگل سوتر دیش کو قربان ہوا ہے۔