ETV Bharat / bharat

چھتیس گڑھ انکاؤنٹر میں مارے گئے نکسلیوں کی تعداد 31 ہوگئی، دو جوان ہلاک اور دو زخمی - NAXAL ENCOUNTER

چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے بیچ انکاؤنٹر بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (Representational Image : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2025, 12:46 PM IST

بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے بیچ ایک بڑا انکاؤنٹر ہوا ہے۔ آج صبح شروع ہوئے انکاؤنٹر میں 31 نکسلی مارے گئے جب کہ دو جوان ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بیجاپور پولیس حکام نے نکسلیوں کے ساتھ انکاؤنٹر کی تصدیق کی۔

انکاؤنٹر میں 31 نکسلی ہلاک

آج صبح کو بیجاپور کے نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ اس بنیاد پر ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کے اہلکار مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کے ساتھ انکاؤنٹر شروع ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی سینئر نکسلی رہنما مارے گئے۔ اس تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی ہے۔ اسی بیچ تلاشی مہم میں سکیورٹی فورسز نے آٹومیٹک ہتھیاروں سمیت کئی دیگر ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رواں سال یکم فروری تک 50 نکسلی ہلاک

بیجاپور میں یکم فروری 2025 کو بھی گنگالور علاقے میں پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں آٹھ نکسلی مارے گئے۔ اسی وقت، میڈیا سے بات کرتے ہوئے، بستر کے آئی جی سندرراج پی نے کہا تھا کہ اس سال یکم فروری 2025 تک ریاست میں مختلف انکاؤنٹرز میں 50 نکسلی مارے جاچکے ہیں۔ 20-21 جنوری کو ریاست کے گڑیابند ضلع میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 16 نکسلی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ سال 2025 میں ریاست میں مختلف انکاؤنٹرز میں سکیورٹی فورسز نے 219 نکسلیوں کو ہلاک کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ابوجھماڑ میں انکاؤنٹر،36 نکسلی مارے گئے، ہتھیار برآمد

کولگام کے کاڈر بہی باغ علاقہ میں انکاؤنٹر، پانچ عسکریت پسند ہلاک، دو فوجی جوان زخمی

پیلی بھیت میں انکاؤنٹر، تین خالصان حامی ہلاک، یوپی ایس ٹی ایف اور پنجاب پولیس کی مشترکہ کارروائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.