سرینگر: ڈائریکٹر اسکول ایجوکیش جی این ایتو نے کہا کہ حکومت سالانہ تعلیمی اسٹیٹس رپورٹ ( اے ایس ای آر) 2024 میں نشاندہی کی گئی خامیوں کا جائزہ لے گی۔
اے ایس ای آر 2024 رپورٹ گزشتہ ماہ 28 جنوری 2025 کو نئی دلی میں جاری کی گئی تھی۔ اس سروے رپورٹ میں سرکاری اسکولوں کے کمزور تعلیمی نتائج اور بنیادی سہولیات کی کمی کی نشاندہی کی گئی ہے۔
جی این ایتو نے کہا کہ حال ہی میں جو سروے منظر عام پر آیا ہے۔ ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس کے لیے ایک خصوص ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ حال ہی میں اس مسئلے پر غور وخوص کے لیے ایک میٹنگ بھی منعقد کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بنیادی ڈھانچے کی کمی کو دور کرنے کے لیے ایک منصوبہ اور تجاویز پیش کریں۔ جی این ایتو نے کہا کہ میری ٹیمیں اس پر کام کررہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ آنے والے دنوں میں ہم حکومت کو ایک جامع منصوبہ پیش کریں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت اس مسئلے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔
مزید پڑھیں: اساتذہ 10 فروری سے اپنے متعلقہ اسٹیشن پر دستیاب رہیں، ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کشیمیر
اے ایس ای آر سروے میں کچھ مثبت پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ کچھ سطحوں پر ہم قومی سطح کے مقابلے میں بہتر کار کردگی دکھا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کشمیر یونیورسٹی، ایس ای آر ٹی، تعلیمی بورڈ اور دیگر این جی اوز کے ساتھ کام کرے گا جو کہ تعلیمی معیار میں بہتری کے حوالے سے مہارت رکھتے ہیں۔ آنے والے دنوں میں مختلف ٹیمیں جو اس کام پر مامور کی گئی ہیں، ایک منصوبہ لے کر آئیں گی۔ اس کے بعد محکمہ ان مسائل پر توجہ مرکوز کرے گا۔