چنڈی گڑھ:پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب کا نیا کابینہ ہفتے یعنی کل حلف لے گا Punjab's Cabinet۔
وزیر اعلی مان نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جمعہ کو یہ اطلاع دینے کے ساتھ ریاست کی عام آدمی پارٹی حکومت میں شامل ہونے والے وزراء کو مبارکباد دی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہم سب کو بہت بڑی ذمہ داری دی ہے، ہمیں دن رات محنت کر کے لوگوں کی خدمت کرنی ہے، پنجاب کو ایک ایماندار حکومت دینی ہے، ہمیں رنگلا پنجاب بنانا ہے۔