ETV Bharat / health

عمر کے لحاظ سے کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟ اگر آپ کم یا زیادہ سو رہے ہیں تو خبردار ہوجائیں! - Sleep According to Age - SLEEP ACCORDING TO AGE

How Many Hours Should Sleep: نیند کسی بھی انسان کے لیے بہت ہی ضروری ہے۔ نیند کے بغیر، آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت دونوں بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ اسی لیے ڈاکٹر کہتے ہیں کہ انسان کے لیے اچھی نیند ضروری چاہیے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کس عمر کے آدمی کو کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟ تو آئیے معلوم کرتے ہیں۔ دیکھیں مکمل چارٹ۔

How many hours should you sleep according to age? If you are sleeping more or less, be aware! know details here
اگر آپ کم یا زیادہ سو رہے ہیں تو ہوجائیں خبردار! (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 18, 2024, 12:28 PM IST

حیدرآباد: جس طرح انسان کے لیے کھانا، پانی اور یہاں تک کہ سانس لینا بھی بہت ضروری ہے، اسی طرح نیند بھی بہت ضروری ہے۔ اگر آپ پوری نیند نہیں لیتے ہیں تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہر شخص کو ہر روز مناسب نیند لینا چاہیے۔ جس سے آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کو فائدہ ہوتا ہے۔ لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ انسان کو کتنی نیند لینا چاہیے؟ HOW MUCH SLEEP NEEDED

How many hours should you sleep according to age? If you are sleeping more or less, be aware! know details here
اگر آپ کم یا زیادہ سو رہے ہیں تو ہوجائیں خبردار! (ETV Bharat)

کافی نیند نہ لینے کی وجہ سے بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں: ہم آپ کو بتائیں گے کہ انسان کے لیے کتنی نیند ضروری ہے، لیکن اس سے پہلے آپ کے لیے یہ جاننا ضروری ہے کہ اگر آپ کو پوری نیند نہیں آتی تو آپ کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق اگر کوئی شخص پوری نیند نہ لے تو وہ ذیابیطس کا شکار ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین میں کم نیند کی وجہ سے بریسٹ کینسر جیسی خطرناک بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جانئے نیند کے بارے میں مکمل جانکاری، کم نیند لینے سے کن بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے - Heart Disease

کم نیند کے نقصانات!
کم نیند لینے سے جسم کے دیگر خلیوں پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ نیند پوری نہ ہونے سے جسم میں معدنیات کا توازن بگڑنے لگتا ہے اور ہڈیاں بھی آہستہ آہستہ کمزور ہونے لگتی ہیں۔ نیند کم ہونے کے سبب ایسے ہارمونز جو بھوک کو کنٹرول کرنے والے ہیں ان کی سطح خراب ہو جاتی ہے۔ نیند اس لیے بھی ضروری ہے کہ سوتے وقت ہمارا جسم زہریلے مادوں کو صاف کرتا ہے اور خود کو ٹھیک کرتا ہے۔ لیکن جب ہم کافی نیند نہیں لیتے ہیں تو یہ صاف نہیں ہوتی اور دل کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ جو افراد سات گھنٹوں سے کم سوتے ہیں، ان میں موٹاپے کا اثر زیادہ ہوسکتا ہے۔ علاوہ ازیں نیند کی کمی کی وجہ سے ہونے والی ہارمونل اور جسمانی تبدیلیاں بھی ہائی بلڈ شوگر، بلڈ پریشر اور خون میں سوزش کی سطح میں اضافہ ہونے کے امکانات رکھتی ہے، جس کے سبب دل کی بیماری کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

کس عمر کے لوگوں کو کتنی نیند آتی ہے:

نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو تقریباً 7 سے 8 گھنٹے سونا چاہیے، تاہم وہ اس سے تھوڑی کم یعنی 5 سے 6 گھنٹے تک بھی سو سکتے ہیں۔ اور اس طرح اپنی نیند کو ایک گھنٹہ کم سوئے بغیر بھی پورا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی نیند کا دورانیہ بھی دو مرحلوں میں مکمل کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے وہ نیند کو دن اور رات کی بنیاد پر تقسیم کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سائنسدانوں نے نیند کی کمی، بے روزگاری اور دل کی بیماریوں کے درمیان تعلق دریافت کیا - heart disease

رپورٹ کیا کہتی ہے؟

رپورٹ کے مطابق جو افراد نیند کو دن اور رات کی بنیاد پر تقسیم کرتے ہیں۔ وہ دن میں تقریباً 2 گھنٹے اور پھر رات کو 4 سے 5 گھنٹے تک سو سکتے ہیں۔ جب کہ 18 سے 65 سال کی عمر کے بالغ افراد کو تقریباً 7 سے 8 گھنٹے کی نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ہم بچوں کی بات کریں تو انہیں بڑوں سے زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.