پیرس: پیرس اولپمکس کے ساتویں دن دھیرج بومادیوارا اور انکیتا بھکت پر مشتمل بھارت کی مکسڈ تیر اندازی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
بھارتی تیر اندازوں مکسڈ ٹیم ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں نچلی رینک والی انڈونیشیائی ٹیم کے خلاف 5 - 1 سے جیت درج کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت کو ایک اور میڈل کی امید بڑھ گئی ہے۔
Recurve Mixed Team 1/8 Elimination Round
— SAI Media (@Media_SAI) August 2, 2024
Ankita Bhakat and @BommadevaraD put up a clinical performance against Indonesia’s Choirunisa Diananda & Pangestu Arif, defeating them 5-1!
With this, they qualify for the Quarter-finals where they will face the winner of the match… pic.twitter.com/OXFp7Zqogb
بھکت اور بومادیوارا کی جوڑی نے پہلا سیٹ 37 - 36 کے اسکور سے جیتا۔ دوسرا سیٹ 38-38 سے برابر رہا اور اس کے بعد بھارتی جوڑی نے تیسرا سیٹ 38 - 37 کے اسکور کے ساتھ جیت لیا۔ دریں اثنا پانچویں سیڈ بھارتی جوڑی نے پری کوارٹر فائنل کے دوران پانچ مرتبہ دس اسکور بنائے۔
واضح رہے کہ اس ایونٹ کا فائنل راؤنڈ بھی آج ہی کھیلے جائیں گے۔ بھارت کی یہ اسٹار جوڑی آج شام 5:45 بجے کوارٹر فائنل میں ہسپانوی ٹیم سے ٹکرائے گی، کیونکہ اسپین نے پری کوارٹر فائنل میں چین کو 6 - 2 سے شکست دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت کے پاس اس وقت تین میڈل ہیں اور یہ تینوں میڈل شوٹنگ میں کمائے گئے ہیں۔ جس میں منوبھاکر نے دس میٹر ایئر پسٹل کے انفرادی ایونٹ میں حاصل کیا جبکہ دوسرا مکسڈ ٹیم ایونٹ میں حاصل کیا ہے۔ جبکہ تیسرا میڈل سوپنل کسالے نے 50 میٹر ایئر رائفل تھری پوزیشن میں جیتا ہے۔