ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے بھارت پاکستان کے بیچ مذاکرات - INDIA AND PAKISTAN TALK

جموں و کشمیر میں سرحد پر کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے بیچ 'دوستانہ ماحول' میں بات چیت ہوئی۔

بھارت اور پاکستان کے جھنڈے
بھارت اور پاکستان کے جھنڈے (Representative Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2025, 7:15 AM IST

جموں (محمد اشرف گنائی): ہندوستان اور پاکستان کے فوجی افسران نے جمعہ کو جموں و کشمیر کی پونچھ سرحد کے قریب ملاقات کی تاکہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے بعد کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یہ بات چیت گذشتہ روز جمعہ کو پونچھ کے ایک کراسنگ پوائنٹ چکن دا باغ پر ہوئی، جہاں دونوں فریق نے مزید تشدد سے بچنے کے لیے "معاملات کو ٹھنڈا رکھنے" پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں فوج کے اعلیٰ کمانڈرز نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ دونوں ممالک کے فوجیوں نے سرحد پر حال ہی میں فائرنگ کا تبادلہ کیا۔ اس ماہ کے شروع میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں دو ہندوستانی فوجی مارے گئے تھے۔ عہدیداروں نے کہا کہ بات چیت "دوستانہ" تھی لیکن تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔

2021 سے ایک خفیہ جنگ بندی معاہدے کے بعد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جھڑپوں میں کمی آئی تھی۔ لیکن پچھلے ہفتے کے پُرتشدد واقعات بشمول اکھنور میں بارودی سرنگ کا دھماکہ اور راجوری اور پونچھ میں فائرنگ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہو گئے جن میں کم از کم دو فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ ہندوستانی فورسز نے ان واقعات کے لیے سرحد پار کے عسکریت پسندوں کو مورد الزام ٹھہرایا، حالانکہ پاکستان نے ان دعوؤں کا کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں: گشت کے دوران مشتبہ آئی ای ڈی دھماکہ میں دو فوجی ہلاک

راجوری میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، چھ فوجی زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.