ETV Bharat / sports

اولمپک میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو کتنی انعامی رقم ملتی ہے؟ - Paris Olympics 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 7:24 PM IST

Updated : Jul 23, 2024, 8:58 PM IST

اولمپک میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں پر کافی زیادہ روپئے کی بارش ہوتی ہے۔ پیرس اولمپکس 2024 میں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے جیتنے پر بھارت سمیت مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو کتنی انعامی رقم دی جاتی ہے؟ قابل ذکر ہے کہ ناروے، سویڈن اور یو کے اپنے اولمپیئنز کو کوئی نقد انعام نہیں دیتے ہے۔

Prize Money for Olympic Medal Winners
اولمپک میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں کو کتنی انعامی رقم ملتی ہے؟ (AP Photo)

حیدرآباد: اگرچہ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (IOC) فاتح کھلاڑیوں کو انعام کے شکل میں کوئی نقد رقم نہیں دیتی ہے، لیکن یہ کمیٹی قومی حکومتوں یا اسپانسرز یا کھیلوں کی فیڈریشنوں کو کھلاڑیوں کو نقد یا دیگر انعامات دینے سے نہیں روکتی ہے۔

گولڈ مڈلسٹ کھلاڑیوں کو حکومتیں اور بڑے صنعت کار اکثر غیر معمولی انعامات جیسے نقد رقم اور زمین جائیداد سے نوازتے ہیں جبکہ کچھ ممالک میں اکثر نقد رقم کے علاوہ، جیتنے والے کھلاڑیوں کو لگژری کاروں سے لے کر اپارٹمنٹس تک کے شاندار انعامات دیے جاتے ہیں۔

وہ ممالک جو اپنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو انعامی رقم دیتے ہیں:

امریکا

یو ایس اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے آپریشن گولڈ پروگرام کے تحت، اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والوں کو $37,500 ملتے ہیں، جبکہ چاندی اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو بالترتیب $22,500 اور $15,000 ملتے ہیں۔کھیلوں کی قومی تنظیموں کے پاس بھی کھلاڑیوں کو انعام دیتے ہیں، جس میں یو ایس اے ریسلنگ کا لیونگ دی ڈریم میڈل فنڈ اولمپک گولڈ میڈل کے لیے $250,000 اور یو ایس اے سوئمنگ گولڈ مڈلیسٹ کے لیے $75,000 کی پیشکش کرتا ہے۔

بھارت

بھارتی حکومت اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 75 لاکھ روپے، چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کو 50 لاکھ روپے اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو 10 لاکھ روپے بطور انعام دیتی ہے۔ جبکہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن الگ سے انہیں 10 ملین روپے بطور انعام دیتا ہے۔

انڈونیشیا

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، 2021 میں ٹوکیو گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی انڈونیشیا کی بیڈمنٹن جوڑی گریشیا پولی اور اپریانی راہیو کو 5 گائے، 1 میٹ بال ریسٹورنٹ اور ایک نیا گھر بطور انعام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ حکومت نے اس جوڑی کو تقریباً $350,000 کا نقد انعام بھی دیا۔ مزید برآں، اطلاعات کے مطابق سولاویسی جزیرے کے راہیو کو ضلع کے سربراہ نے 5 گائیں اور 1 مکان بطور انعام پیش کیا تھا۔

ہانگ کانگ

ہانگ کانگ اسپورٹس انسٹی ٹیوٹ بھی اپنے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر انعامی رقم دیتا ہے۔ پیرس اولمپک گیمز میں، انفرادی مقابلوں میں ہانگ کانگ کے گولڈ میڈل جیتنے والوں کو $768,000 کا انعام دیا جائے گا۔

Prize Money for Olympic Medal Winners
ناروے، سویڈن اور یو کے اپنے اولمپیئنز کو کوئی نقد انعام نہیں دیتے ہے۔ (AP Photo)

ملائیشیا

ملائیشیا کے خبر رساں ادارے مالے میل کی ایک رپورٹ کے مطابق، فروری میں کھیلوں کی وزیر نے کہا تھا کہ اولمپک پوڈیم تک پہنچنے والے قومی کھلاڑیوں کو ایک غیر ملکی ساختہ کار سے نوازا جائے گا۔ ملک کی روڈ ٹو گولڈ (RTG) کمیٹی کو ایک کار کمپنی کی طرف سے ایک تجویز موصول ہوئی، جس نے کہا کہ وہ کھلاڑیوں کو اپنی گاڑیاں فراہم کرے گی۔

قزاقستان

قزاقستان کا کوئی بھی کھلاڑی اگر کوئی گولڈ جیتتا ہے تو ملک کی وزارت ثقافت اور کھیل انہیں ایک اپارٹمنٹ فراہم کرتی ہے۔ اس اپارٹمنٹ کا سائز اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ کھلاڑی نے اپنے ایونٹ میں کتنی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ گولڈ میڈل جیتنے والوں کو 3 کمروں کا اپارٹمنٹ ملتا ہے، سلور میڈل جیتنے والوں کو 2 کمروں کا اپارٹمنٹ ملتا ہے اور کانسی کا تمغہ جیتنے والوں کو 1 کمروں کا اپارٹمنٹ ملتا ہے۔

سنگاپور

سنگاپور کی نیشنل اولمپک کونسل انفرادی کھیلوں میں اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والوں کو $1,000,000 سنگاپور ڈالر ادا کرتا ہے، جو تقریباً$744,000 امریکی ڈالر کے برابر ہے۔چاندی کا تمغہ جیتنے والے تقریباً $372,000 حاصل کرتے ہیں اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی کو تقریباً $186,000 کا انعام دیا جاتا ہیں۔

سعودی عرب

سعودی حکام نے کراٹے ایتھلیٹ حمیدی کو 5 ملین ریال (تقریباً 1.33 ملین ڈالر) سے نوازا تھا جب وہ 2021 کے ٹوکیو اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے سے محروم ہو گئے تھے اور غیر قانونی کِک کی وجہ سے نااہل ہو گئے تھے۔

تائیوان

تائیوان کے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والوں کو NT$20 ملین ($600,000 سے زیادہ) اور NT$125,000 (تقریباً $4,000) کا تاحیات وظیفہ ملتا ہے۔

آسٹریا

آسٹریا کے اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والوں کو اس سے قبل €17,000 ($18,000 سے زائد) مالیت کے فلہارمونک سکے ملے ہیں، جو کہ ویانا فلہارمونک آرکسٹرا کے نام پر مشہور بلین سکہ ہے۔

روس

روس میں اولمپک چیمپئنز کو عام طور پر 4 ملین روبل ($45,300) کے ساتھ ساتھ مہنگی غیر ملکی کاریں، اپارٹمنٹس، اعزازی ٹائٹلز اور تاحیات وظیفہ دیا جاتا ہے۔

ملائیشیا

ملائیشیا اپنے تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں کو زندگی بھر ماہانہ تنخواہ دیتا ہے۔ یہ تنخواہیں گولڈ مڈلیسٹ کے لیے RM5,000 ($1,182 USD)، سلور کے لیے RM3,000 ($709 USD) اور کانسی کے لیے RM2,000 ($473 USD) ہیں۔

پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنے والوں کے لیے دیگر ممالک میں انعامی رقم:

Prize Money for Olympic Medal Winners
پیرس اولمپکس میں تمغہ جیتنے والوں کے لیے دیگر ممالک میں انعامی رقم (Source USA Today Sports Research)

Last Updated : Jul 23, 2024, 8:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.