اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 21, 2024, 1:05 PM IST

ETV Bharat / snippets

سی ایم یوگی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ نوجوان کو مہنگا پڑ گیا، پولیس نے اسے جیل بھیج دیا

The objectionable comments against CM Yogi costs the youth dearly, the police sent him to jail
سی ایم یوگی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ نوجوان کو مہنگا پڑ گیا (Photo Credit; ETV Bharat)

چندولی:یوپی کے چندولی ضلع کی چکیا پولیس نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے جیل بھیج دیا ہے۔ پولیس کی معلومات کے مطابق بتایا گیا کہ گرفتار ملزم کا نام چندرجیت یادو ہے، ملزم نے سوشل میڈیا پر سی ایم یوگی کے خلاف نازیبا ریمارکس کیے تھے۔ جس کے خلاف ضروری قانونی کارروائی کی گئی ہے۔ چندولی پولیس تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details