حصار،ہریانہ: ہریانہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے تمام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر نظر رکھنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر اسمبلی انتخابات میں ہم آہنگی کو خراب کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرسکتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں سماجی ہم آہنگی اور امن وامان میں بگاڑ کا خدشہ ہے۔ اے ڈی جی پی نے تمام سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو انٹیلی جنس سسٹم کو ہائی الرٹ موڈ پر رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف مؤثر قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جھوٹی اور گمراہ کن پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
Published : Sep 23, 2024, 12:41 PM IST