ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ نے اوڑھی برف کی سفید چادر، دیکھیے برفباری کے دیدہ زیب مناظر - KASHMIR SNOWFALL

زوجیلا پاس پر برف باری کے باعث سرینگر لیہہ شاہراہ کو ٹریفک کے لیے پھر سے عارضی طور بند کر دیا گیا ہے۔

ا
برفباری کے باعث سرینگر لیہہ شاہراہ بند (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2024, 1:20 PM IST

زوجیلا پاس پر برف باری، سرینگر - لیہہ شاہراہ پھر سے بند (ETV Bharat)

گاندربل: وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں 50 روزہ خشک سالی کے بعد ایک ہلکی مغربی ہوا کے زیر اثر تازہ برف باری اور بارش نے سردی میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے وادی میں جزوی طور پر لوگ ریلیف محسوس کر رہے ہیں۔ وسطی کشمیر کے سونہ مرگ اور زوجیلا پاس سمیت دیگر بالائی مقامات پر برف باری نے فلک بوس پہاڑوں کو سفید چادر میں لپیٹ لیا ہے۔ وہیں تاہم زوجیلا پاس پر برف باری کے سبب سرینگر - لیہہ شاہراہ کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے عارضی طور پر بند کرنا پڑا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق، شدید پھسلن کے سبب راستے کو محفوظ بنانے کے لیے سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق، شاہراہ پر برف ہٹانے کا عمل جاری ہے اور اگر موسم سازگار رہا تو سڑک کو جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔ زوجیلا، کلشے ٹاپ، گریز، گلمرگ (فیز 2)، دودھ پتھری اور سنتھن ٹاپ سمیت مختلف علاقوں میں برف باری سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جس سے سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

دوسری جانب، جموں و کشمیر کو سال بھر میں 27 فیصد بارش کی کمی کا سامنا رہا ہے، جس سے دریائے جہلم اور اس کے معاون ندی نالوں میں پانی کی سطح انتہائی کم ہو گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، اکتوبر کے مہینے میں بارش میں 74 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے پانی کا بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ جہلم کے سنگم پر پانی کی سطح اب تک کی سب سے کم سطح، یعنی -0.82 فٹ پر ریکارڈ کی گئی، جبکہ پانپور، رام منشی باغ، اور اشم سمیت دیگر علاقوں میں بھی پانی کی کمی محسوس کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گریز کے بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کا سلسلہ شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.