ETV Bharat / international

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ، 50 راکٹ داغے - Hezbollah Attacks Israel - HEZBOLLAH ATTACKS ISRAEL

حزب اللہ نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا ہے۔ حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ، 50 راکٹ داغے
حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ، 50 راکٹ داغے (AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 24, 2024, 10:43 PM IST

بیروت: اسرائیلی فضائیہ کے ذریعہ حزب اللہ کے 300 سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کے بعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔ ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے دادو اڈے پر 50 میزائل داغے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ، یہ اڈہ اسرائیلی فوج کی شمالی کمان کا آپریشنل ہیڈ کوارٹر ہے۔ حالانکہ اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، لیکن اس نے کہا ہے کہ وہ لبنانی سرزمین پر وسیع پیمانے پر حملے شروع کرنے والی ہے۔

ٹیلیگرام پرجاری بیان میں ایران کے حمایت یافتہ لبنانی گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے گولان کی پہاڑیوں میں واقع اسرائیلی شہر کتزرین پر ایک راکٹ سلوو لانچ کیا، جو شامی علاقے کا حصہ ہے۔ اس علاقہ پر اسرائیل نے 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے۔

حزب اللہ نے کاتزرین میں اسرائیلی فوج سے تعلق رکھنے والے کسی ہدف کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔

لبنان کے اسکول، نرسری بند رہیں گے:

لبنان میں اسرائیل کے اب تک کے سب سے جان لیوا حملے کے بعد لبنانی حکومت نے ملک کے تمام اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو ہفتے کے آخر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں میں دسیوں فضائی حملے کیے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 550 سے زیادہ لبنانی ہلاک ہو چکے ہیں اور ابھی حال ہی میں بیروت میں ہونے والے اس حملے میں کم از کم چھ افراد مارے گئے تھے۔

بائیڈن نے لبنان میں مکمل جنگ کے خلاف خبردار کیا:

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے لبنان اور اسرائیل کے بیچ سفارتی حل پر زور دیا۔ اسرائیل نے لبنان میں مکمل جنگ کے خلاف خبردار کرتے ہوئے بیروت پر حملہ جاری رکھا ہوا ہے۔ بائیڈن نے یو این جی اے سے اپنے خطاب میں کہا کہ، "مکمل جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔ اگرچہ صورت حال بڑھ گئی ہے، ایک سفارتی حل اب بھی ممکن ہے،"۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.