جنڈ، ہریانہ: رات کے وقت سڑکوں پر لاوارث جانوروں کا جمع ہونا جان لیوا ثابت ہورہا ہے۔ برہا کلاں کے رہنے والے کنور سنگھ کی روہتک روڈ پر بیل کی زد میں آکر موت ہوگئی۔ متوفی کیٹرنگ کا کام کرتا تھا۔ شہر میں گزشتہ تین دنوں میں یہ دوسری موت ہے۔ اچانک ایک بیل کنور سنگھ کے سامنے آگیا جو موٹر سائیکل پر جارہا تھا، جس کی وجہ سے کنور سنگھ کی موٹر سائیکل جانور سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں کنور سنگھ کی موت ہوگئی۔ پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔
بے سہارا آوارہ جانوروں کی دہشت، تین دن میں دو کو مار ڈالا
Published : Sep 23, 2024, 11:23 AM IST