مختارانصاری کی نمازِ جنازہ میں عوام کا جم غفیر - Mukhtar Ansari funeral - MUKHTAR ANSARI FUNERAL
Published : Mar 31, 2024, 1:49 PM IST
غازی پور: مختار انصاری جو کہ مئو صدر اسمبلی حلقہ سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، کو ان کے آبائی گاؤں یوسف پور محمد آباد میں واقع آبائی قبرستان کالی باغ میں سپردخاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر مختار انصاری کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی لیکن مختار انصاری کی اہلیہ اور ان کا بڑا بیٹا اپنے والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوسکا۔ چونکہ مختار کی اہلیہ افسا بیگم پر انتظامیہ کی جانب سے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان ہے جبکہ مختار انصاری کے بڑے بیٹے مئو صدر سے ایم ایل اے عباس انصاری اس وقت جیل میں ہیں، جن کی ہائی کورٹ پیرول نہیں مل سکی۔