ETV Bharat / state

نہ گاڑی، نہ ڈولی، ٹھیلے پر دولہن کو لیکر نکلے دلہے راجہ، دیکھیے ویڈیو - GROOM TAKES BRIDE ON CART

شادی کی ویڈیوز میں، دولہا دلہن کو خوش گوار لمحے گزارتے دیکھا جاتا ہے۔ یہاں ویڈیو میں دولہا دلہن کو ٹھیلے کی سواری کرارہا ہے۔

GROOM TAKES BRIDE ON CART
نہ گاڑی، نہ ڈولی، ٹھیلے پر دولہن کو لیکر نکلے دلہے راجہ، دیکھیے ویڈیو (Instagram @superfastamdavad.live)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2024, 8:20 PM IST

حیدرآباد: ان دنوں سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ یہ دیکھ کر لوگ سوچنے پر مجبور ہو گئے۔ اس ویڈیو میں ایک دولہا اپنی دلہن کو ایک ٹھیلے پر بٹھا کر سڑکوں پر گھومتا نظر آرہا ہے۔ اس سے ایسا لگتا ہے کہ یہ جوڑا ویڈیو کے ذریعے کچھ پیغام دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ شاید، دولہا اپنی دلہن کو جس حالت میں بھی رکھے، وہ بھی اس سے خوش ہوگی۔

یہی نہیں ویڈیو میں دولہا اپنی دلہن کو ٹھیلے پر بٹھا کر اس کے ساتھ سڑکوں پر گھوم رہا ہے۔ اس میں کبھی دولہا اپنے ہاتھوں سے ٹھیلے کو کھینچتے ہوئے نظر آتا ہے، تو کبھی دولہا ٹھیلے کو دھکیلتے ہوئے نظر آتا ہے اور کبھی پیڈل لگا کر ٹھیلا چلاتے نظر آتا ہے۔ دوسری طرف دلہن ٹھیلے پر آرام سے بیٹھی سفر کا مزہ لے رہی ہے۔

ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد لوگ کئی طرح کے ردعمل دے رہے ہیں۔ کچھ لوگ اسے نئے دور کی شادیوں کی علامت قرار دے رہے ہیں جب کہ کئی اسے غلط قرار دے رہے ہیں۔ ویڈیو کو سوشل میڈیا پر انسٹاگرام پر @superfastamdavad.live نام کے اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ منظر بالکل مختلف ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اب لوگ شادیاں بھی سڑک پر کریں گے۔ تاہم آپ کو بتاتے چلیں کہ آج کل لوگ ریل بنانے کے لیے بھی ایسا ماحول بناتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.