ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال کے مونگہامہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری - SEARCH OPERATION IN TRAL VILLAGE

ترال کے مونگہامہ علاقے میں سیکورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملی ہیں۔

SEARCH OPERATION IN TRAL VILLAGE
ترال کے مونگہامہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 30, 2024, 8:21 PM IST

ترال: جنوبی کشمیر میں ترال کے مونگہامہ علاقے میں فوج کی جانب سے اس وقت سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جب سیکورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں خفیہ اطلاعات ملی۔

جس کے بعد فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی کے جوانوں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ سیکوریٹی فورسس نے سرچ آپریشن کے دوران علاقہ کے تمام داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کردی اور علاقہ میں فورسس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

غور طلب ہے کہ علاقے میں فورسز کی بھاری نفری کو تعنیات کیا گیا ہے اور کسی کو بھی گھر سے باہر آنے کی بلا ضرورت اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ گاؤں میں ایک سرگرم عسکریت پسند کی سیکورٹی فورسز کو کافی وقت سے تلاش ہے اور شاید اسی لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے...

یہ بھی پڑھیں:

ترال: عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں فوجی جوان زخمی، علاقہ میں سرچ آپریشن شروع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.