اکھلیش یادو کی بیٹی ماں کی حمایت میں عوام سے ملنے میدان میں اتر گئی - Akhilesh Yadav daughter - AKHILESH YADAV DAUGHTER
Published : Apr 28, 2024, 7:51 PM IST
لکھنئو: جہاں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو ریاست میں اپنی پارٹی کے لیے انتخابی مہم میں مصروف ہیں، وہیں مین پوری سیٹ سے انتخاب لڑ رہی ڈمپل یادو کی انتخابی مہم میں ان کی بڑی بیٹی ادیتی بھی میدان میں اتر گئی ہیں۔ ادیتی یادو عوام سے ملاقات کرکے ان سے بات کر رہی ہیں۔ جہاں لوگ ادیتی کا خوشی سے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال بھی کر رہے ہیں۔
لندن میں زیر تعلیم ادیتی کو گزشتہ ماہ مین پوری حلقہ میں ڈمپل یادو کے ساتھ دیکھا گیا تھا، اب وہ اپنی ماں کے لیے مہم چلا رہی ہیں۔ وہ مین پوری میں اپنی والدہ کی انتخابی مہم کی سرگرمی مسلسل نظر آرہی ہیں، یہاں تک کہ وہ ووٹروں سے ان کی حمایت کرنے کی بھی اپیل کر رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ڈمپل یادو مین پوری سے مسلسل دوسری بار انتخاب لڑ رہی ہیں جو ان کے سسر ملائم سنگھ یادو کی سیٹ تھی۔ ان کا مقابلہ بی جے پی کے یوپی کے وزیر جیویر سنگھ اور بی ایس پی کے گلشن شاکیا سے ہے۔