ندیا:مغربی بنگال کے ضلع ندیا کے شانتی پور کے گورنمنٹ سروس پروگرام میں ممتا بنرجی نے بی جے پی مخالف لیڈروں کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ مجھے جیل میں ڈال دیں گے تو بھی میں جیل توڑ کر باہر آؤں گی۔حالاں کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ہیمنت سورین کی گرفتار ی سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ریاستی بی جے پی کے چیف ترجمان شیامک بھٹاچاریہ نےکہا کہ ممتا بنرجی خود کو ناقابل شکست سمجھتی ہیں ۔شاید وہ اس طرح کی بیان بازی کررہی ہیں ۔
ممتا برجی نےکسی کا نام لئے بغیر بی جے پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم سب چور ہیںممتا بنرجی نے کہا کہ پانچ انگلیاں برابر نہیں ہوتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی سیاسی جماعت طویل مدت تک اقتدار میں رہتی ہے تو پھر کچھ لوگوں پر الزامات لگتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پوری پارٹی چور ہے۔
ای ڈی نے جے ایم ایم کے صدر ہیمنت سورین کو گرفتار کرنے کے ایک دن بعد ، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل حزب اختلاف کے رہنماؤں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جارہا ہے اور اگر اسے جیل بھیجا گیا تو وہ کسی نہ کسی طرح اس سے نکل جائے گی۔مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہےکہ بی جے پی کے لوگ سنت ہیں ۔وہ لوگ بلند آواز میں چیخ رہے ہیں تاکہ انہیں کوئی چور نہیں کہے مگر اصل مجرم وہ ہیں ۔ خالی برتن سب سے زیادہ آواز دیتے ہیں۔ آج وہ اقتدار میں ہیں اور اسی وجہ سے وہ ایجنسیوں کے ساتھ گھوم رہے ہیں۔ کل وہ اقتدار میں نہیں ہوں گےتو معلوم ہوجائے گا کون چور ہے اور کون ایماندار ہے۔