پریاگ راج: اتر پردیش کے پریاگ راج کے سنگم میں مہا کمبھ میلہ 2025 کے سیکٹر نمبر 6 میں اتوار کو ایک کیمپ میں زبردست آگ لگ گئی۔ مہا کمبھ کے خیموں کے شہر میں تقریباً 20 سے 25 خیموں میں آگ لگ گئی۔ آگ میں ابھی تک کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ ایک خیمے سے دوسرے خیمے تک پھیل گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ خیمے میں کھانا پکانے کے دوران سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی۔ اس کے بعد آگ نے مزید کئی خیموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کچن میں رکھے سلنڈر پھٹنے سے آگ مزید شدید ہوگئئی۔
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ موقع پر پہنچ گئے اور حکام کو امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت دی۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ آگ لگنے سے میلے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیمپ میں رکھے کئی سلنڈر پھٹ گئے۔ میلے کے علاقے میں لگنے والی یہ آگ اتنی بھیانک تھی جو بہت دور سے نظر آرہی تھی۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی فائر انجن آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ فی الحال کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔
کمبھ میلہ کے چیف فائر آفیسر پرمود شرما نے بتایا کہ آگ، جس کی زد میں آکر بہت سے خیمے جلکر خاکستر ہوگئے پر قابو پا لیا گیا ہے۔