سوپور : شمالی کشمیر میں سوپور ضلع کے گجرپتو زلورہ علاقے میں اتوار کو عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے بعد پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی جانب سے بڑے پیمانہ پر شرچ آپریشن شروع ہوگیا۔ آخری اطلاع ملنے تک علاقہ میں انکاونٹر جاری ہے۔
#WATCH | J&K | Gunshots can be heard in the background as CASO (Cordon and Search Operations) launched by Police & SFs at Zaloora, Sopore.
— ANI (@ANI) January 19, 2025
A hideout was busted where fire was observed from inside, area has been cordoned off.
(Visuals of the area, deferred by unspecified time) pic.twitter.com/ldEmYx4rAY
کشمیر زون پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، "پولیس اور سیکورٹی فورسز کی طرف سے سوپور میں شروع کئے گئے ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن کے دوران، عسکریت پسندوں کے ٹھکانے کا پردہ فاش کیا گیا۔ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ پولیس نے چار عسکریت پسندوں کی تصاویر جاری، سبھی پر 5 لاکھ روپے انعام کا اعلان - PICTURES OF FOUR MILITANTS
During a CASO launched by Police & SFs at Zaloora, Sopore a hideout was busted. During the same, fire was observed from inside, area cordoned off. Further details shall follow: Kashmir Zone Police pic.twitter.com/MTWe4R5cjO
— ANI (@ANI) January 19, 2025
قبل ازیں پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے زلورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی، جس کے بعد جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس کے بعد فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بھی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق دو سے تین عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔