بارہمولہ (کوثر عرفات): گلمرگ میں چوتھی سب جونیئر اور سینئر نیشنل کرلنگ چیمپئن شپ 2025 اختتام پذیر ہوئی۔ اس چمپئن شب میں جموں و کشمیر نے تمام زمروں میں کل تین گولڈ میڈل جیتے۔ نیشنل کرلنگ چیمپئن شپ میں آندھرا پردیش اور اتر پردیش نے دو دو گولڈ میڈل جیتے، پنجاب، لداخ اور ہریانہ نے ایک ایک میڈل جیتے۔
گلمرگ کے آئس رنک میں اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں کھلاڑیوں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقعے پرگلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق حسین مہمان خصوصی تھے۔ اس تقریب میں کرلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
اس چمپئن میں ملک کی بیس ریاستوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ دیگر ریاستوں کے کھلاڑیوں نے گلمرگ میں ان مقابلوں کے انعقاد اور انتظامات پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ اس قسم کے کھیل کود سرگرمیاں میں حصہ لینا ان کے لیے کافی خوشی اور فخر کی بات ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایتھلیٹس گلمرگ میں پانچویں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے لیے تیار، کہا۔۔ ہمارا ہدف گولڈ میڈل ہے
پلوامہ میں سرمائی کھیلوں کے مقابلے، بڑی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت
انہوں نے بتایا کہ گلمرگ میں سرمائی کھیلوں کے حوالے سے کافی اسکوپ ہے اور ہم سرکار اور ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس قسم کے ٹورنامنٹ مستقل میں بھی منعقد کیے جائیں تاکہ کھلاڑیوں کو اچھا پلیٹ فارم مل سکے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ اس کا مظاہرہ کر سکیں۔