ETV Bharat / state

کرناٹک سڑک حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 11 ہو گئی، 10 لوگ زخمی - KARNATAKA ROAD ACCIDENT

ٹرک پر 40 کاروباری سبزیاں اور پھل لے کر جا رہے تھے۔ یلہ پورہ میں اربیل گھاٹ کے قریب یہ ٹرک بے قابو ہو گیا۔

کرناٹک میں ٹرک کے کھائی میں گرنے کے بعد کا منظر
کرناٹک میں ٹرک کے کھائی میں گرنے کے بعد کا منظر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2025, 11:09 AM IST

شمالی کنڑ: کرناٹک میں بدھ کی صبح ایک بڑا سڑک حادثہ پیش آیا۔ پھلوں اور سبزیوں سے لدا ایک ٹرک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ اس حادثے میں 11 افراد کی موت ہو گئی جب کہ 10 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور جانچ شروع کر دی ہے۔

ابتدائی طور پر حادثے میں نو افراد کے جاں بحق ہونے کی خبر سامنے آئی۔ مرنے والے سبھی لوگ ہاویری ضلع کے ساونورو قصبے کے رہنے والے تھے۔ ہلاک شدگان کی شناخت فیاض امام جامکھنڈی (45)، وسیم مدگیری (35)، اعجاز ملا (20)، صادق باشا فراش (30)، غلام حسین جوالی (40)، امتیاز ملاکیری (36)، جعفر مندکی (25)، جیلانی جکھاتی (25) اور اسلم بابلی بینی (24) کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سبھی افراد موقعے پر ہی دم توڑ گئے۔ ہبلی کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران ایک اور شخص کی موت ہوگئی۔

جانکاری کے مطابق تاجروں کے ساتھ پھلوں اور سبزیوں سے بھرا ٹرک اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا۔ اس واقعے میں اب تک 11 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یہ واقعہ بدھ کی صبح اترا کنڑ ضلع کے یالا پورہ تعلقہ کے اربیل گھاٹ پر کاگیری پٹرول پمپ کے قریب پیش آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ 40 سے زیادہ کاروباری سبزیاں اور پھل ہاویری ضلع کے ساونورو سے شمالی کنڑ ضلع کے کمٹا بازار لے جا رہے تھے۔ یلا پورہ میں اربیل گھاٹ کے قریب ٹرک بے قابو ہو گیا اور گہری کھائی میں گر گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقعے پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ کا کام شروع کیا۔

اس حادثے میں ٹرک میں سوار نو لوگوں کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں کئی لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں میں سے 10 لوگوں کو یلاپورہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے یلا پورہ اسپتال بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ناسک میں سڑک حادثہ، ٹیمپو اور ٹرک کے تصادم میں چھ افراد ہلاک، پانچ زخمی

ایتھوپیا میں بھیانک سڑک حادثہ، کم از کم 71 افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.