کولکاتا: اسکل نالج اینڈ فیشن یونیورسٹی بل کو مغربی بنگال اسمبلی میں صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس نے بل کی منظوری کی ستائش کی، لیکن بی جے پی کے اراکین اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹیوں کے ساتھ اس شعبے میں ملازمتوں کی ضمانت دی جائے۔کسی بھی یکطرفہ بل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے عکین اسمبلی رانا چٹوپادھیائے نے آج اسمبلی میں بل پیش کیے جانے کے بعد کہاکہ 2012 سے پہلے ریاست میں 12 یونیورسٹیاں تھیں، اب 42 یونیورسٹیاں ہیں۔ جن میں ہنر ہے ان کے لیے دروازے کھلیں گے۔ میں اس بل کی تعریف کرتا ہوں۔کیونکہ مغربی بنگال میں اس کی سخت ضرورت ہے۔