لکھنو: وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر سڑک پر نماز ادا نہ کی جائے۔ ڈرون کیمرے سے اس کی نگرانی کی جائے۔ اگر کوئی شخص اس کے خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سختی سے کاروائی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانی کرنے کے مقامات کی نشاندہی کی جائے، عوامی گزرگاہ، شاہراہ اور کھلے میدان میں ہرگز قربانی نہ کرنے دیا جائے، وہی متنازع مقامات اور حساس علاقوں میں بھی قربانی نہ کرنے دیا جائے۔
سڑک پر نہ نماز نہ قربانی: وزیر اعلیٰ یوگی کی افسران کو سخت ہدایات - Eid Ul Adha 2024
اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ افسران کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں عید الاضحی کے تعلق سے سخت احکامات اور ہدایات دی ہیں۔ اور کہا کہ عید کے موقع پر سڑکوں پر نہ نماز ادا کرنی دی جائے اور نہ ہی قربانی کرنے دیا جائے۔
Published : Jun 15, 2024, 8:37 PM IST
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی شخص اس کی خلاف ورزی کی ہے تو اس سے سختی سے نپٹا جائے۔ افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شر پسند عناصر پر نظر رکھی جائے اور ماحول کو خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گنگا دشہیرے کے موقع پر گھاٹوں کو سجایا جائے اور صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ 15 جون سے سوچھتا ہفتے کی شروعات ہوگی اور ہر ضلع کے افسران صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
افسران کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون نظم و نسق کسی بھی صورت میں بگڑنا نہیں چاہیے، جن جانوروں پر پابندی عائد ہے اس کی قربانی ہرگز نہ کرنے دیں اگر کوئی شخص کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں۔ واضح رہےکہ ریاست اترپردیش میں بغیر کسی کو تکلیف پہنچائے سڑک پر نماز پڑھنے والے افراد کے خلاف کئی مقامات پر مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ اور اترپردیش میں اس معاملے کو ایک تنازع بنادیا گیا ہے۔