ETV Bharat / state

پرینکا گاندھی نے وائناڈ میں بی جے پی کو بنایا تنقید کا نشانہ، آئین کو ختم کرنے کی کوشش کا مرکز پر لگایا الزام

پرینکا گاندھی نے بی جے پی زیرقیادت مرکز پر حملہ کرتے ہوئے کہاکہ آج لوگوں کے حقوق چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پرینکا گاندھی نے وائناڈ میں بی جے پی کو بنایا تنقید کا نشانہ، آئین کو ختم کرنے کی کوشش کا مرکز پر لگایا الزام
پرینکا گاندھی نے وائناڈ میں بی جے پی کو بنایا تنقید کا نشانہ، آئین کو ختم کرنے کی کوشش کا مرکز پر لگایا الزام (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2024, 5:14 PM IST

وائناڈ : کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے اتوار کو بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے جمہوریت اور آئین کو ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ وائناڈ کے سلطان باتھری میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، پرینکا نے زور دے کر کہاکہ "کانگریس پارٹی اور یو ڈی ایف کے کارکنان ایک طاقت کے خلاف راہل گاندھی کی طاقتور قیادت میں متحدہ طور پر جدوجہد کررہے ہیں اور جمہوریت کے تحفظ کےلئے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم آئین کو مٹانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف کھڑے ہیں۔

مرکز پر الزام عائد کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے کہا کہ ’وہ عوام کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں لیکن ہمیں مہاتما گاندھی اور جواہر لعل نہرو کے راستہ پر چل کر ملک کو بچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم ان لوگوں کے خلاف لڑ رہے ہیں جو ملک کے وسائل کو لے کر چند دولت مند دوستوں کو دے رہے ہیں۔ یہ لڑائی ان لوگوں کے خلاف ہے جو لوگوں کے حقوق چھین رہے ہیں اور بڑے کاروباری ٹیئیکونز کے حوالے کر رہے ہیںونز کے پاس۔"

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی جمہوری اصولوں پر عمل نہیں کرتی: پرینکا گاندھی

پرینکا گاندھی نے پارلیمنٹ میں رکن کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد وائناڈ کا دورہ کرکے لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ ضمنی انتخابات کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ انہوں نے اس موقع پر وائناڈ کو درپیش مسائل پر توجہ مرکوز کی اور کہا کہ تمام مسائل کو حل کرنے کےلئے وہ کوشش کریں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.