ETV Bharat / international

عمران خان کی پارٹی کے 120 سے زائد گرفتار کارکنوں کو ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا - IMRAN KHAN

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عمران خان
عمران خان (File Photo IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2025, 9:45 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کی ایک ہائی کورٹ نے جمعرات کو جیل میں بند سابق وزیراعظم عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے 120 سے زائد گرفتار کارکنوں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ وہ ان سینکڑوں پی ٹی آئی حامیوں میں شامل تھے جنہیں پولیس نے گزشتہ سال نومبر میں پارٹی کی طرف سے منعقدہ ایک احتجاج کے دوران گرفتار کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی اور گرفتار ملزمان کی جانب سے 20، 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد ضمانت منظور کی۔

عدالت نے انہیں اپنے متعلقہ تھانوں میں حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ آئندہ اس طرح کا کوئی کام نہیں کریں گے۔

عمران خان کی پارٹی نے 26 نومبر کو پشاور سے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا تھا اور ان کے حامی ایک دن بعد پولیس کے ساتھ جھڑپوں اور رکاوٹیں ہٹانے کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ تاہم، پولیس نے رات میں ایک بڑا آپریشن شروع کیا اور ہجوم کو منتشر کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ وہ عدالتوں کے ذریعے اپنی رہائی کے لیے قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.