ETV Bharat / state

بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے جیل بھی جانا پڑے تو جاؤں گا: شیو پال یادو - SHIVPAL YADAV

شیو پال یادو نے کہا کہ یوپی میں سماج وادی پارٹی احتجاج سے لے کر جیل بھرو تحریک تک سب کچھ کرے گی۔

SHIVPAL YADAV
بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے جیل بھی جانا پڑے تو جاؤں گا: شیو پال یادو (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2024, 7:14 PM IST

باغپت: اترپردیش کے باغپت کا دورہ کرنے والے ایس پی رہنما اور ملائم سنگھ کے بھائی شیو پال یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی کو اتر پردیش میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے احتجاج سے لے کر جیل بھرو تھریک تک کرنا پڑے تو وہ کرے گی۔ اس کے ساتھ شیو پال یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر فسادات بھڑکانے کا بھی الزام لگایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے وزراء اور لیڈروں کو جھوٹ بولنا اور فساد برپا کرنا سکھایا جاتا ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیو پال یادو نے ڈپٹی سی ایم کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایس پی میں ہر کوئی فسادی ہے۔ شیو پال یادو نے کہا کہ حکومت کے کہنے پر پولیس کی گولیوں سے ہلاکتیں ہوئیں، مسلمانوں پر ظلم کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بی جے پی انڈیا اتحاد سے خوفزدہ ہے۔

بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے شیو پال یادو نے کہا کہ یہ جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں، انہوں نے پولس پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یوپی میں ووٹروں کو ریوالور دکھا کر ووٹ ڈالنے سے روکا جاتا ہے، اس کے بعد شیو پال یادو نے بی جے پی پر مزید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے وزراء اور لیڈروں کو جھوٹ بولنا سکھایا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی فسادات بھڑکاتی ہے۔

اتر پردیش حکومت پر الزام لگاتے ہوئے شیو پال یادو نے کہا کہ حکومت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے اور عوام کا اس پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے۔ پولیس کے زور پر حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔

یہ بھی پڑھیں؛

یوپی میں ایمرجنسی جیسی صورتحال، سنبھل جارہے ایس پی لیڈروں کی نظر بندی خطرناک: اکھلیش یادو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.