ETV Bharat / state

دہلی کی اہم سیٹوں کا حال: اروند کیجریوال اور سسودیا سمیت کئی اہم لیڈر شکست سے دوچار - DELHI ELECTION VVIP CANDIDATES

دہلی میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ کئی سیٹوں پر ہار جیت کا فیصلہ بھی ہو چکا ہے جنمیں کئی ہائی پروفائل سیٹیں شامل ہیں۔

دہلی کی ہاٹ سیٹوں کا حال
دہلی کی اہم سیٹوں کا حال (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2025, 2:35 PM IST

نئی دہلی: بی جے پی دارالحکومت دہلی میں حکومت بنانے جا رہی ہے۔ دہلی اسمبلی انتخابات 2025 میں، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) نے نہ صرف دہلی میں اقتدار کھو دیا ہے، بلکہ اس کے سینئر رہنماؤں کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا، پتپڑ گنج سیٹ سے اودھ اوجھا سمیت کئی اہم چہرے الیکشن ہار چکے ہیں۔ آج انتخابی نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی یہ طے ہو گیا ہے کہ قومی راجدھانی میں 27 سال بعد بی جے پی اقتدار میں آ رہی ہے۔ دہلی کی تمام 70 سیٹوں پر پانچ فروری کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ مجموعی طور پر 60.54 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی، جب کہ پچھلی بار دہلی میں 62.60 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔

دہلی کی ہاٹ سیٹ کی صورت حال

نئی دہلی اسمبلی سیٹ: AAP کے سربراہ اروند کیجریوال الیکشن ہار گئے ہیں۔ اروند کیجریوال یہ انتخاب بی جے پی کے امیدوار پرویش ورما سے کل 1200 ووٹوں سے ہار گئے ہیں۔

کالکاجی اسمبلی سیٹ: کالکاجی سیٹ کے رجحانات میں بی جے پی امیدوار رمیش بدھوری آگے ہیں اور سی ایم آتشی پیچھے ہیں۔ کالکاجی سیٹ سب سے زیادہ زیر بحث سیٹوں میں سے ایک ہے۔

جنگ پورہ اسمبلی سیٹ: سابق وزیر اعلی منیش سسودیا کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عآپ کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو بی جے پی امیدوار ترویندر سنگھ نے شکست دے دی۔ سسودیا بہت کم ووٹوں (محض 600 ووٹ) سے ہارے ہیں۔

کراول نگر اسمبلی سیٹ: کراول نگر سیٹ سے بی جے پی کے کپل مشرا آگے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے منوج تیاگی پیچھے ہیں۔

پٹپڑ گنج اسمبلی سیٹ: مشہور موٹیویشنل اسپیکر اودھ اوجھا کی سیاسی اننگز زور و شور سے شروع ہوتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ اودھ اوجھا پٹپڑ گنج سیٹ سے الیکشن ہار گئے ہیں۔ انہیں بی جے پی امیدوار رویندر سنگھ نیگی نے شکست دی۔ رویندر نیگی بھی پچھلے الیکشن میں بہت کم ووٹوں سے ہار گئے تھے۔

بجواسن اسمبلی سیٹ: رجحانات میں بی جے پی امیدوار کیلاش گہلوت بجواسن اسمبلی سیٹ سے مسلسل آگے چل رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کے امیدوار سریندر بھاردواج پیچھے ہیں۔

بالی مارن اسمبلی سیٹ: دہلی حکومت میں موجودہ کابینہ وزیر عمران حسین بالی مارن سے آگے ہیں۔ بی جے پی امیدوار کمل بگدی پیچھے ہیں۔

بابرپور اسمبلی سیٹ: بابرپور اسمبلی سیٹ کے رجحانات میں AAP امیدوار گوپال رائے آگے ہیں۔ بی جے پی کے انیل وشیشٹھ پیچھے ہیں۔

گریٹر کیلاش اسمبلی سیٹ: عام آدمی پارٹی کے امیدوار سوربھ بھردواج آگے ہیں۔ بی جے پی کی شیکھا رائے پیچھے ہیں۔

شکور بستی اسمبلی سیٹ: عام آدمی پارٹی کے ستیندر جین رجحانات میں آگے ہیں۔ بی جے پی کے کرنیل سنگھ پیچھے ہیں۔

اوکھلا اسمبلی سیٹ: بی جے پی کے منیش چودھری رجحانات میں آگے ہیں۔ یہاں عام آدمی پارٹی کے امیدوار امانت اللہ خان پیچھے ہیں۔

واضح رہے کہ دارالحکومت میں سخت سیکورٹی کے درمیان صبح 8 بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی۔ اب تک مطلع بڑی حد تک صاف ہو گیا ہے۔ 70 نشستوں کے لیے 699 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔ پانچ فروری کو 13 ہزار سے زیادہ بوتھس پر کل 60.54 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ دہلی کی 70 اسمبلی سیٹوں کے لیے 11 اضلاع میں کل 19 گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لائیودہلی کے انتخابی نتائج: اب تک کے رجحانات میں بی جے پی کو اکثریت

دہلی کی 11 مسلم اکثریتی سیٹوں میں سے کئی پر بی جے پی آگے، ایک ایک سیٹ کی صورتحال پر نظر

اور لڑو آپس میں، عمر عبد اللہ کا دہلی انتخابات میں انڈیا اتحاد کی صورت حال پر چبھتا ہوا طنز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.