نئی دہلی: سنگاپور کا پاسپورٹ اب دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ بن گیا ہے، جس سے 193 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ ہندوستانی پاسپورٹ 80 ویں نمبر پر ہے۔ افغانستان کا پاسپورٹ سب سے کمزور سمجھا جاتا ہے، جس سے صرف 25 ممالک میں ویزا فری داخلے کی اجازت ہے۔ یہ رپورٹ ہینلے اینڈ پارٹنرز پاسپورٹ انڈیکس کے تحت جاری کی گئی ہے۔ جس میں دنیا کے 199 پاسپورٹوں کی درجہ بندی ان مقامات کی تعداد کی بنیاد پر کی گئی ہے جہاں وہ ویزا کے بغیر داخلے کی پیشکش کرتے ہیں۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز نے یہ ڈیٹا انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) سے لیا ہے۔
رینکنگ رپورٹ کے مطابق سنگاپور کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان کا نمبر آتا ہے، دونوں ممالک کو دنیا کے 227 میں سے 190 ممالک تک رسائی حاصل ہے۔ سات ممالک سپین، جرمنی، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، فن لینڈ اور ڈنمارک۔ 187مقامات تک رسائی کے ساتھ فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔
ہندوستان کی رینکنگ کیا ہے؟
رپورٹ کے مطابق اس سال ہندوستان 56 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ فہرست میں 80 ویں نمبر پر ہے۔ ہم اس پوزیشن کو تاجکستان، الجیریا اور استوائی گنی کے ساتھ بانٹتے ہیں۔
مزید پڑھیں: متوسط طبقے کے لیے دوہری خوشخبری، انکم ٹیکس کے بعد ای ایم آئی بھی ہو گی کم، جانیں اب کتنی ہوگی بچت؟
ہمارے پڑوس میں، میانمار 88 ویں نمبر پر ہے، سری لنکا 91 ویں نمبر پر ہے (ایران کے ساتھ)، بنگلہ دیش 93 ویں نمبر پر ہے (لیبیا اور فلسطین کے ساتھ)، نیپال 94 ویں نمبر پر ہے اور پاکستان 96 ویں نمبر پر ہے یمن کے ساتھ ہے۔