ETV Bharat / state

"عوام کا فیصلہ قبول": انتخابی نتائج پر اروند کیجریوال کا پہلا ردعمل - KEJRIWAL REACTS TO DELHI LOSS

دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج پر کیجریوال کا ردعمل سامنے آیا ہے جبکہ بی جے پی کی 48 حلقوں کامیابی کو یقینی مانا جارہا ہے۔

"عوام کا فیصلہ قبول": انتخابی نتائج پر اروند کیجریوال کا پہلا ردعمل
"عوام کا فیصلہ قبول": انتخابی نتائج پر اروند کیجریوال کا پہلا ردعمل (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2025, 3:10 PM IST

Updated : Feb 8, 2025, 3:24 PM IST

دہلی : بی جے پی کے ہاتھوں شکست کا سامنے کرنے والے عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال جو اپنے حلقہ نئی دہلی سے بھی ہارگئے نے کہا کہ وہ عوام کے فیصلہ کو قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار کے لیے سیاست میں نہیں ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی پارٹی ایک تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور عوام کی خدمت کو جاری رکھا جائے گا۔

یہ واضح ہونے کے کچھ دیر بعد کہ بی جے پی دہلی کی 70 میں سے کم از کم 45 سیٹیں جیت رہی ہے اروند کیجریوال نے کہا کہ دہلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوچکا ہے اور ہم عوام کے فیصلہ کو قبول کرتے ہیں۔ اب تک ہوئی ووٹنگ سے اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس بار عام آدمی پارٹی کو تقریباً 20 سیٹیں ہی ملیں گی، جبکہ پارٹی کو 2015 اسمبلی انتخابات میں 67 اور 2020 میں 62 نشستوں پر کامیابی ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کی اہم سیٹوں کا حال: اروند کیجریوال اور سسودیا سمیت کئی اہم لیڈر شکست سے دوچار - DELHI ELECTION VVIP CANDIDATES

اروند کیجریوال نے ہار کو تسلیم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ بی جے پی ان عوام کی امیدوں اور توقعات پر پورا اترے گی جنہوں نے اسے اکثریت دی ہے۔ انہوں نے اس موقع پر زور دیکر کہا کہ ان کی پارٹی نے گذشتہ 10 سالوں میں تعلیم، صحت، پانی اور بجلی کے شعبوں میں لوگوں کے لیے بہت کام کیا ہے۔ ہم نے دہلی میں بنیادی ڈھانچے کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کی۔ اب، ہم نہ صرف ایک تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے بلکہ سماجی شعبے میں بھی کام کرتے رہیں گے اور لوگوں کی مدد بھی جاری رکھیں گے‘‘۔

Last Updated : Feb 8, 2025, 3:24 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.