ETV Bharat / bharat

تاریخ کی کتابوں میں ہیرا پھیری کے ذریعہ جدوجہد آزادی کے ہیروز کے ساتھ ناانصافی کی گئی: جگدیپ دھنکھڑ - VICE PRESIDENT JAGDEEP DHANKHAR

جگدیپ دھنکھڑ نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی تاریخ کی کتابوں نے جدوجہد آزادی کے کچھ ہیروز کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

تاریخ کی کتابوں میں ہیرا پھیری کے ذریعہ جدوجہد آزادی کے ہیروز کے ساتھ ناانصافی کی گئی: جگدیپ دھنکھڑ
تاریخ کی کتابوں میں ہیرا پھیری کے ذریعہ جدوجہد آزادی کے ہیروز کے ساتھ ناانصافی کی گئی: جگدیپ دھنکھڑ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 1, 2024, 8:04 PM IST

نئی دہلی: نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کے روز افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت میں تاریخ کی کتابوں نے جدوجہد آزادی کے کچھ ہیروز کے ساتھ ناانصافی کی ہے، آزادی کے بعد کی داستانوں کو صرف منتخب افراد کو کریڈٹ دینے کے لئے "ہیرا پھیری" کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں میں حب الوطنی کے جذبے کو ابھارنے کے لیے "غیر رنگین" تاریخی واقعات کو پیش کرنا ناگزیر ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کسانوں سے بات بات چیت اور افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل کے حل کے لیے کام کرنے پر بھی زور دیا۔ راجہ مہندر پرتاپ کے 138ویں یوم پیدائش کی تقریب کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ’ملک اپنی تاریخ سے ان لوگوں کو نہیں ہٹاسکتا جنہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ ہم اپنے ہیروز کو گمنام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘ انہوں نے کہاکہ دھنکھڑ نے کہاکہ ’ہماری تاریخ میں ہیرا پھیری کی گئی ہے اور چند لوگوں کی اجارہ داری بتایا گیا کہ صرف انہی لوگوں نے ہمیں آزادی دلائی ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ہوا جب راجیہ سبھا میں جیا بچن نے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کے 'لہجے' پر اعتراض جتایا؟ - Jaya Bachchan Objected

انہوں نے کہا کہ ہماری آزادی کی بنیادیں متعدد لوگوں کی عظیم قربانیوں پر استوار ہیں، ایسے گمنام ہیروز میں راجہ مہندر پرتاپ سنگھ بھی شامل ہیں‘۔ کسانوں کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر دھنکھڑ نے کہاکہ ’ہمیں یاد رکھنا ہوگا کہ ہم اپنے لوگوں سے نہیں لڑتے‘۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.