نئی دہلی: جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دہلی انتخابات سے قبل عام آدمی پارٹی (عآپ) اور کانگریس کے درمیان گرما گرم سیاسی بحث پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ممتا بنرجی، اکھلیش یادو اور تیجسوی یادو کے بعد عمر عبداللہ نے انڈیا بلاک کے مستقبل پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ، اپوزیشن جماعتوں میں اتحاد نہیں ہے۔
#WATCH | Jammu: J&K CM Omar Abdullah says, " ... i cannot say anything about what's going on in delhi because we have nothing to do with delhi elections... as far as i remember, there was no time limit to the india alliance. unfortunately, no india alliance meeting is being… pic.twitter.com/u9w9FazeJG
— ANI (@ANI) January 9, 2025
عمر عبداللہ نے کہا کہ، اپوزیشن متحد نہیں ہے اس لیے انڈیا بلاک کو تحلیل کیا جائے۔ عآپ اور کانگریس دونوں انڈیا بلاک کا حصہ ہیں، لیکن دونوں پارٹیاں دہلی میں الگ الگ الیکشن لڑ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ عمر عبداللہ کی پارٹی جموں کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) بھی اس اتحاد کا حصہ ہے۔ انہوں نے 2024 لوک سبھا انتخابات کے بعد انڈیا بلاک کے مستقبل کے بارے میں وضاحت کی کمی پر افسوس کا اظہار کیا۔
انڈیا بلاک کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی:
جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ انڈیا بلاک کی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے۔ کون قیادت کرے گا؟ ایجنڈا کیا ہو گا؟ اتحاد کیسے آگے بڑھے گا؟ ان مسائل پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ اس معاملے پر کوئی وضاحت نہیں ہے کہ ہم متحد رہیں گے یا نہیں۔
عبداللہ نے دہلی انتخابات کے بعد اتحاد کے مستقبل پر صورتحال واضح کرنے کے لیے میٹنگ بھی طلب کی ہے۔ انہوں نے کہا، انڈیا بلاک کی میٹنگ دہلی کے انتخابات کے بعد ہونی چاہئے اور اس میں واضح ہونا چاہئے کہ، اگر یہ (اتحاد) صرف لوک سبھا انتخابات کے لئے تھا، تو اسے ختم کر دینا چاہئے، لیکن، اگر اسے اسمبلی انتخابات تک جاری رکھنا ہے تو ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔
اکھلیش یادو عآپ کے ساتھ ہیں:
اس سے پہلے انڈیا بلاک کو توڑنے کے سوال پر تیجسوی یادو نے کہا تھا کہ یہ پہلے ہی طے تھا کہ انڈیا بلاک لوک سبھا کے لیے ہے۔ اگر ہم بہار کی بات کریں تو یہاں ہم شروع سے ساتھ تھے۔ دوسری جانب، عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان کشمکش کے بیچ اکھلیش یادو کو اروند کیجریوال کے ساتھ کھڑے دیکھا گیا اور انھوں نے عآپ کی حمایت کرنے کی بات کی۔
عآپ کو ممتا بنرجی کی حمایت:
ساتھ ہی انڈیا بلاک کا حصہ، ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس نے بھی دہلی میں عام آدمی پارٹی کی جیت کی امید ظاہر کی ہے۔ ٹی ایم سی لیڈر کنال گھوش نے دہلی اسمبلی انتخابات کے حوالے سے کہا تھا کہ، ہم امید کریں گے کہ وہاں عام آدمی پارٹی کی حکومت واپس آئے اور بی جے پی کو شکست ہو۔
یہ بھی پڑھیں: