اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پربدھ سمیلن میں پہنچے - Lok Sabha Elections 2024

ADITYANATH SLAM OPPOSITION مظفرنگر میں واقع لالہ جگدیش پرساد انٹر کالج میں منعقدہ پربدھ سمیلن کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ وزیراعظم نریندر مودی نے پورے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جو سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس سے عام لوگ بے حد متاثر ہیں۔ ان ہی ترقیاتی کاموں کی بدولت بی جے پی مرکز میں تیسری مرتبہ حکومت بنائے گی۔

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پربدھ سمیلن میں پہنچے
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ پربدھ سمیلن میں پہنچے

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 29, 2024, 1:27 PM IST

مظفر نگر :ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفرنگر میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے مدنظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر ہے۔وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بی جے پی کے امیدوار سنجیو بالیان کی حمایت میں پربدھ سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے تشہیری مہم کی شروعات کی۔

پربدھ سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مودی حکومت کی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن کو بھی جم کر نشانہ بنایا۔ انٹر کالج میں منعقدہ بی جے پی کی اس پربدھ سمیلن میں سینکڑوں وکلاء اور ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور بڑے صنعت کاروں کے ساتھ ساتھ بی جے پی کارکنان موجود تھے۔

مغربی اترپردیش کے مظفر نگر سمیت شاملی اور سہارنپور میں وزیر اعلیٰ کے تین انتخابی جلسوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پربدھ سمیلن کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کے ڈاکٹر سنجیو بالیان اور انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ نامزدگی داخل کیا - LOK SABHA ELECTIONS 2024

وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہاکہ سابق وزیراعظم چودھری چرن سنگھ جی کو بھارت رتن بہت پہلے مل جانا چاہیے تھا۔ پچھلی حکومتوں میں کسانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی لیکن وزیراعظم نریندر مودی نے بھارت رتن دیا ہے یہ کام 2014 سے پہلے بھی کیا جا سکتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details