کولکاتا: طویل کشمکش کے بعد بالآخر اسپیکر بمان بنرجی نے قانون ساز اسمبلی میں دو نو منتخب ایم ایل ایز کو حلف دلایا۔ گورنر سی وی آنند بوس نے ڈپٹی اسپیکر کو نو منتخب اراکین اسمبلی کو حلف دلانے کی ذمہ داری سونپی تھی لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
آخر میں مغربی بنگال اسمبلی کے اسپیکر بمان بنرجی نے ترنمول کانگریس کے نو منتخب رکن اسمبلی سیانتیکا بنرجی اور رعیات حسین سرکار کو دلایا۔اس موقع پر انہیں مبارکباد بھی دی گئی ۔
دونوں ایم ایل اے کی حلف برداری سے متعلق گورنر کے خط کو ریاستی اسمبلی نے بالآخر مسترد کر دیا۔ چونکہ مغربی بنگال اسمبلی میں خصوصی اجلاس جاری ہے ۔اسپیکر نے دونوں ایم ایل اے کو ودھان سبھا رولز اینڈ بزنس کے باب 2 کے سیکشن 5 کے مطابق حلف دلایا۔