اونتی پورہ: جموں و کشمیر کے اونتی پورہ میں ایک المناک سڑک حادثہ میں جنوبی کشمیر کا ایک 11 سال کا کمسن لڑکا جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے بیگ پورہ اونتی پورہ میں ایک نامعلوم گاڑی نے فرقان مظفر ولد مظفر شاہ نام کے لڑکے کو شدید ٹکر مار دی۔ فرقان رینزی پورہ کا رہنے والا تھا۔
حادثے کے بعد اسے فوری طور اونتی پورہ پی ایچ سی میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مزید علاج کے لیے ایس ایم۔ ایچ ایس سرینگر ریفر کیا۔ اس دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔
خبر پھیلتے ہی اونتی پورہ کے رینزی پورہ علاقے میں کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگ اظہارِ تعزیت کے لیے غم زدہ خاندان کے گھر جمع ہو گئے۔ دیر گیے رات بچے کو پرنم آنکهوں سے سپردِ خاک کیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس نے کیس درج کرکے تحقیات شروع کر دی ہے۔
اونتی پورہ: المناک روڈ حادثے میں نوعمر بچے کی موت
اس سے قبل 11 جنوری کو بھی اونتی پورہ میں سڑک حادثے میں ایک نو عمر بچے کی موت ہو گئی۔ اس حادثے میں سرینگر سے اننت جارہی ایک ٹرک نے راہ چلتے مومن طارق نام کے نابالغ لڑکے کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ موقعے پر ہی فوت ہو گیا۔ حادثے کے وقت مومن طارق روڈ پر پیدل چل رہا تھا۔