اجین:ریاست مدھیہ پردیش کے مذہبی شہر اجین میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 76ویں برسی کے موقع پر تنظیم سر سید ویلفیئر سوسائٹی نے شجر کاری کر خیراج عقیدت پیش کی۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 76ویں برسی کے موقع پر ملک بھر میں ان کو بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ سیاست دانوں نے جہاں ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت پیش کیا ہے تو وہیں سماجی کارکن ان کی تعلیمات کو یاد کرتے ہوئے عام کر رہے ہیں۔
بھارت کے ریاست مدھیہ پردیش کے مذہبی شہر اجین میں ساماجک تنظیم سرسید ویلفیئر سوسائٹی نے شجر کاری کر خراج عقیدت پیش کی ہے۔ اس موقع پر تنظیم کے سکریٹری اقبال عثمانی نے بتایا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم شہادت کے موقع پر خیرآج عقیدت پیش کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابائے قوم مہاتما گاندھی عدم تشدد کی شخصیت تھے، ان کی برسی ملک بھر میں یوم شہادت کے طور پر منائی جاتی ہے۔