ETV Bharat / state

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان، 5 فروری کو ووٹنگ، 8 تاریخ کو نتائج کا اعلان - DELHI ASSEMBLY POLL SCHEDULE

الیکشن کمیشن نے منگل (7 جنوری 2025) کو دہلی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
دہلی اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 7, 2025, 2:55 PM IST

Updated : 22 hours ago

نئی دہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اعلان کیا کہ 9ویں دہلی اسمبلی انتخابات ایک مرحلہ میں 5 فروری کو تمام 70 حلقوں کےلئے ایک ہی مرحلہ میں ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 فروری کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے دہلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان منگل 7 جنوری کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے دہلی کے وگیان بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہپوئے کہا کہ دہلی اسمبلی انتخابات 2025 کےلئے پہلے ہی حتمی ووٹر لسٹ جاری کردی گئی۔ اس بار دہلی میں کل 1,55,24,858 ووٹر رجسٹرڈ ہیں، جو کہ 29 اکتوبر 2024 کو شائع شدہ ڈرافٹ ووٹر لسٹ کے مقابلے میں 1.09 فیصد زیادہ ہے۔

دہلی اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان
دہلی اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان (Etv Bharat)

انتخابی شیڈول کے مطابق 10 جنوری کو نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا اور 17 جنوری کو نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہوگی۔ 18 جنوری کو نامزدگیوں کی جانچ کی جائے گی اور 20 جنوری تک نامزدگی واپس لی جاسکتی ہے۔

راجیو کمار نے کہا کہ اس بار مرد ووٹرز کی کل تعداد 83,49,645 ہے، جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 71,73,952 اور تیسری جنس کے ووٹرز کی تعداد 1,261 ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے ووٹروں کی تعداد میں 1.67 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ اسمبلی انتخابات میں خواتین کا رول اہم رہے گا۔ اس بار 18-19 سال کے 52,554 ووٹرز کو پہلی بار شامل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کو 16 دسمبر 2024 کے بعد صرف 20 دنوں میں 5.1 لاکھ فارم-6 موصول ہوئے، جو نئے ووٹرز کے اندراج کے لیے درخواستیں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پرینکا گاندھی کے خلاف متنازعہ بیان پر رمیش بدھوری نے مانگی معافی - BIDHURI ISSUES APOLOGY

دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ نافذ ہوگیا اور اس کا نفاذ اب انتخابات کے اختتام تک رہے گا۔ 70 رکنی دہلی اسمبلی کی مدت 23 فروری کو ختم ہو رہی ہے اور اس سے پہلے نئے اسمبلی کی تشکیل کے لیے انتخابات ہونا ہیں۔ دہلی اسمبلی کے گذشتہ انتخابات 8 فروری 2020 کو ایک ہی مرحلے میں ہوئے تھے۔ وہیں ووٹر ٹرن آؤٹ 62.82 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو کہ 2015 کے انتخابات کے مقابلے میں 4.65 فیصد کی کمی رہی۔

Last Updated : 22 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.