اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیمنت بابو کے تیار کردہ ترقیاتی بلیو پرنٹ پر ہی کام ہوگا، چمپئی سورین - چمپئی سورین

Champai Soren وزیراعلیٰ چمپئی سورین نے کہا کہ ہیمنت بابو کے تیار کردہ ترقیاتی بلیو پرنٹ پر ہی کام آگے بڑھے گا۔ ریاست کے قبائلیوں، دلتوں اور مقامی لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے ہم زمین کے بیٹوں کے لیے بنائی گئی خصوصی اسکیم کو آگے بڑھائیں گے۔

چمپئی سورین
چمپئی سورین

By UNI (United News of India)

Published : Feb 6, 2024, 9:08 PM IST

Updated : Feb 6, 2024, 10:06 PM IST

رانچی: جھارکھنڈ اسمبلی کے دو روزہ خصوصی اجلاس کی کارروائی منگل کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

مبینہ زمین گھوٹالے میں سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعدچمپئی سورین کی قیادت میں قائم نئی حکومت نے خصوصی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔ فلور ٹیسٹ میں حکمران جماعت کو حمایت میں 47 اور مخالفت میں 29 ووٹ ملے۔ تین ارکان غیر حاضر رہے اور ایک رکن غیرجانبدار رہا۔

آج، اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوسرے دن، ایوان نے گورنر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا، جب کہ بی جے پی اراکین ایوان سے واک آو ¿ٹ کر گئے۔

وزیراعلیٰ چمپئی سورین نے کہا کہ ہیمنت بابو کے تیار کردہ ترقیاتی بلیو پرنٹ پر ہی کام آگے بڑھے گا۔ ریاست کے قبائلیوں، دلتوں اور مقامی لوگوں کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے ہم زمین کے بیٹوں کے لیے بنائی گئی خصوصی اسکیم کو آگے بڑھائیں گے۔

شکریے کی تجویز پر بحث کے بعد وزیر پارلیمانی امور عالمگیر عالم نے حکومت کی جانب سے جواب دیا۔ مسٹر عالم نے کہا کہ آپ نے ہم پر اعتماد کیا ہے، ہم آپ کو مایوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمپئی سورین کی تشکیل کردہ نئی حکومت ہیمنت سورین کے کام کو آگے بڑھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ ریاست کی تشکیل بی جے پی نے نہیں کی ہے۔ اگر بہار حکومت تجویز نہ بھیجتی تو الگ جھارکھنڈ نہیں بنتا۔ کانگریس کے 11 وزراءنے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس وقت جھارکھنڈ علاقے سے کانگریس کے 11 ایم ایل اے بہار حکومت میں تھے۔ الگ جھارکھنڈ ریاست کے قیام میں ہمارا سب سے بڑا تعاون تھا۔ یو این آئی

Last Updated : Feb 6, 2024, 10:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details