اردو

urdu

ETV Bharat / state

سندیش کھالی کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی: مودی - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Sandeshkhali Incident: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے ریاست میں اپنی پہلی انتخابی ریلی میں عوام کو یقین دلایا کہ مجرموں، خاص طور پر سندیش کھالی کے قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ بغیر کسی خوف کے ووٹ دیں۔

سندیش کھالی کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی: مودی
سندیش کھالی کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی: مودی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 5, 2024, 12:16 PM IST

کوچ بہار:شمالی بنگال کی کوچ بہار اور علی پور دوار لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدواروں نتیش پرمانک اور منوج تیگا کی حمایت میں راش میلہ گراؤنڈ میں منعقد 'وجے سنکلپ دیوس' سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یہ صرف بی جے پی ہے جع بنگال میں خواتین کے خلاف مظالم کو روک سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک نے دیکھا ہے کہ کس طرح حکمراں ترنمول کانگریس کی حکومت نے شمالی 24 پرگنہ کی سرحد سے متصل سندیشاکھالی میں ملزمین کو بچانے کی پوری کوشش کی، جبکہ بی جے پی نے اس بات کو یقینی بنانے کا وعدہ کیا ہے کہ ملزمین کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ انہیں (ملزمان) کو اپنی زندگی جیل میں گزارنی ہو گی۔

وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 19 اپریل کی صبح ایک لیڈر کی طرح ووٹ دیں کیونکہ اس بار الیکشن کمیشن نے پوری ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ ووٹنگ کو یقینی بنایا ہے۔ اس بار کا انتخاب ملک میں ایک مضبوط اور مستحکم حکومت بنانے کا ہے، کیونکہ 'آتم نیربھر بھارت' کے لیے اگلے پانچ سال بہت اہم ہیں، جن میں سے مغربی بنگال بھی فائدہ اٹھانے والوں میں شامل ہوگا۔

انہوں نے ترنمول، بائیں محاذ کی جماعتوں اور کانگریس پر سخت حملہ کرتے ہوئے ان پر ذات پات کی سیاست میں ملک کے لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ کس طرح کانگریس نے چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک لوگوں کا استحصال کیا اور 'غریبی ہٹاؤ' کا نعرہ دیتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کے بہبود کے لئے وقف ہے مودی حکومت:امت شاہ - Home Minister Amit Shah

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ بی جے پی حکومت ہے جس نے گزشتہ 10 برسوں میں 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نجات دلائی ہے۔ ایسا اس لیے ہوا کہ ہم ایمانداری سے کام کر رہے ہیں اور ہماری نیت ٹھیک ہے۔ غریبوں کے مسائل کو دور کرنے کے لیے بہت سی مرکزی اسکیمیں ہیں، لیکن ترنمول حکومت ایسی اسکیموں کو مفاد پرست لوگوں تک نہیں پہنچانا چاہتی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details