گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع کے شیرگھاٹی کے شمالی محلہ میں تعلیمی مظاہرہ ،اصلاح معاشرہ کانفرنس اور ضلع سطح پر سیرت النبی کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ تعلیمی مظاہرہ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد نعت پاک ،قرآن پڑھاؤ دینیات پڑھاؤ نظم ،دینیات پر مبنی ترانہ ،علم کی اہمیت ،مسواک کے بے شمار فوائد ،دنیا میں نیک عمل کرنے والوں کو آخرت میں کیا بدلہ ملے گا۔
سوال و جواب اور مکالمہ کے ذریعہ آخرت ،فرشتہ ،آسمانی کتابیں اور تقدیر کے بارے میں ہمیں کیا۔ایمان رکھنا چاہئے۔ اسے اچھے انداز میں پیش کیا گیا. ڈرامہ کے ذریعہ مکتب کی پابندی اور اسکی اہمیت ،قرآن کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس کے علاوہ اللہ کے صفاتی نام کو نظم کے انداز بہترین طریقہ سے پیش کیا گیا۔
آخر میں ربی زدنی علما ،جنت سے کال اور فلسطین کے موجودہ حالات کا بہترین نقشہ کینچتے ہوئے اسرئیلی فوج کا ظلم ،انکی دہشت گردی اور اس پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو بھی کافی بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا۔ جسے دیکھ کر موجود لوگ اشکبار ہو گیے۔ پروگرام کے آخر میں سیرت النبی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والی عالیہ پروین ،سدرہ حق ،فردوس جہاں ،افشاں اصغر ،انشرح ناز ،محمد معروف ،یٰسین ہاشمی ،شازیہ انجم ،احمد حسین ،اسامہ پروین کو انعامات کے طور پر نقد رقم ، مومنٹو، میڈل اور سرٹیفکیٹ وغیرہ سے نوازا گیا۔