ETV Bharat / state

مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل - MOB LYNCHING IN MORADABAD

مقتول کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
مرادآباد میں موب لنچنگ: گو کشی کے الزام میں نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل (Image Source: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2024, 5:02 PM IST

مرادآباد: ضلع میں موب لنچنگ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ہجوم نے گو کشی کے الزام میں ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیوں وائرل ہوا ہے جس میں ہجوم نوجوان کی پٹائی کر رہی ہے۔ اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور نوجوان کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ پیر کی رات دیر گئے ان کا انتقال ہوگیا۔ پولیس نے رات کو ہی پوسٹ مارٹم کرایا اور لاش کو اہل خانہ کے حوالے کر دیا۔ مقتول کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مرادآباد کے ماجھولا تھانہ علاقہ کی منڈی کمیٹی میں پیر کی صبح 3 بجے تین لوگوں کے ذریعہ گو کشی کی اطلاع ملی۔ موقع پر پہنچے لوگوں نے تینوں میں سے ایک نوجوان کو پکڑ لیا۔ اس دروان دو لوگ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ گو کشی کی اطلاع ملتے ہی بجرنگ دل تنظیم کے کارکن موقع پر پہنچ گئے۔ اس دوران گو کشی کے الزام میں ایک نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی کر دی جس سے نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔

جاں بحق نوجوان کا نام شاہدین بتایا جاتا ہے جو اصالت پورہ کا رہنے والا تھا۔ اس واقعہ کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ رات ہی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا گیا اور منگل کی صبح اہل خانہ نے متوفی کی لاش کو عیدگاہ کے قریب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا۔ سیکورٹی کے پیش نظر پورے علاقے میں فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.