اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوٹہ میں ایک اور طالب علم کی خودکشی - Suicide of another student in Kota - SUICIDE OF ANOTHER STUDENT IN KOTA

ریاست راجستھان کے کوٹہ میں پچھلے تین دنوں کے دوران تین خود کشی کے واقعات پیش آئے ہیں۔ جبکہ تین ماہ کے دوران خود کشی کے سات واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوٹہ میں ایک اورطالب علم کی خودکشی
کوٹہ میں ایک اورطالب علم کی خودکشی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 28, 2024, 10:09 AM IST

کوٹہ میڈیکل کے داخلہ امتحان کی تیاری کے لیے اتر پردیش سے کوٹا آنے والے ایک طالب علم نے خودکشی کر لی۔ طالب علم مہاویر نگر پرتھم علاقہ میں ایک پی جی میں رہتا تھا۔ کوٹا میں 3 دنوں میں خودکشی کا یہ دوسرا معاملہ سامنے آیا ہے۔ طالب علم کی خودکشی کی اطلاع ملنے کے بعد جواہر نگر تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ فرانزک ٹیم کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔ جواہر نگر تھانے کے افسر کملیش کمار شرما نے بتایا کہ متوفی طالب علم لکھنؤ، اتر پردیش کا رہنے والا تھا۔ طالب علم پچھلے سال کوٹا آیا تھا اور NEET کی تیاری کر رہا تھا۔ پولیس نے طالب علم کے اہل خانہ کو مطلع کر دیا ہے۔لواحقین کے آنے کے بعد ہی طالب علم کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اس وقت تک اس کی لاش مردہ خانہ میں منتقل کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال خودکشی کا یہ ساتواں واقعہ ہے۔ اس سال پہلے 3 مہینوں میں اب تک یہ سات خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ 26 مارچ کو کوٹہ کے وگیان نگر تھانہ علاقے میں اتر پردیش کے قنوج کے ایک طالب علم نے بھی خودکشی کر لی تھی۔ وہ کوٹا میں رہ کر NEET کی تیاری بھی کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:کوٹہ میں نیٹ کی تیاری کر رہے طالب علم نے خودکشی کر لی

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی 5 مئی کو NEET UG امتحان منعقد کرنے جا رہی ہے۔ اس بار اس امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی تعداد تقریباً 25.6 لاکھ ہو سکتی ہے۔ اب امتحان میں تقریباً ایک ماہ 10 دن رہ گئے ہیں۔ ایسے میں امیدوار مسلسل دباؤ میں ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details