کولکتہ: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو شاہ جہاں شیخ اور دیگر کے خلاف جاری تحقیقات میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) 2002 کی دفعات کے تحت 12.78 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو عارضی طور پر ضبط کیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر ای ڈی نے لکھا ہے کہ "ای ڈی کولکتہ نے عارضی طور پر 12.78 کروڑ روپے کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کو 14 غیر منقولہ جائیدادوں کی شکل میں منسلک کیا ہے جس میں اپارٹمنٹ، زرعی زمین، ماہی گیری کے لیے زمین، سربیریا گرام پنچایت میں زمین، عمارت اور دو بینک اکاؤنٹس شامل ہے۔
ای ڈی نے آئی پی سی ایکٹ، آرمس ایکٹ، ایس سی اور ایس ٹی (مظالم کی روک تھام) ایکٹ، عوامی املاک کو نقصان کی روک تھام ایکٹ، اور مغربی بنگال اسٹیٹ ہائی ویز کی مختلف دفعات کے تحت مغربی بنگال پولیس کی جانب سے درج کردہ متعدد مقدمات کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کیا۔ ای ڈی نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ شاہجہان شیخ اور دیگر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
شاہ جہان شیخ اس وقت سے فرار ہو گئے تھے جب ای ڈی کی ایک ٹیم نے ایک مبینہ گھوٹالے میں ان کی سندیش کھالی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا۔ اسی دوران ای ڈی کے ٹیم پر حملہ کیا گیا تھا جس میں کئی اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ مبینہ طور پر مفرور ہونے کے بعد شیخ شاہ جہاں کو حال ہی میں مغربی بنگال پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ شیخ شاہ جہاں کے خلاف سندیش کھالی میں مقامی خواتین نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔